
بنگلورو۔6 مارچ (سالار نیوز)ریاست میں نافذ صحت عامہ اسکیموں کےلئے فنڈس ریاستی حکومت فراہم کرے اور ان کو مرکزی حکومت سے منسوب کر دیا جائے ےہ ریاستی حکومت کےلئے قابل قبول نہیں۔ ےہ بات جمعرات کے روز ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راو¿ نے اسمبلی میںکہی وقفہ سوالات کے دوران بی جے پی رکن وید ویاس کامت کی طرف سے ریاستی حکومت کی طرف سے ہےلتھ اسکیموں کو مرکزی حکومت سے منسوب نہ کئے جانے کی شکایت پر کہا کہ ریاست میں جتنی بھی ہےلتھ اسکیمیں نافذ ہیں ان تمام کےلئے پےسہ ریاستی حکومت کی طرف سے دیا جارہے ہے۔ پےسہ ریاستی حکومت خرچ کرے اور نام مرکزی حکومت لے ایسا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے جتنی بھی ہےلتھ اسکیمیں ریاست میں رائج ہیں ان کے لئے آیوشمان بھارت کے ضابطہ کے تحت مرکزی حکومت کو 60فیصد اور ریاستی حکومت کو 40فیصد رقم دینی ہے لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے محض 25فیصد رقم دی جا رہی ہے اور ریاستی حکومت 75فیصد فنڈنگ کر رہی ہے ایسے میں ان اسکیموں کو مرکزی حکومت سے منسوب کرنا نا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے موقف سے مرکزی حکومت کو واقف کروادیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی ایک اور اسکیم ویو وندنا کے ریاست میں نفاذ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ےہ ایک اچھی اسکیم ضرور ہے لیکن اس کو ریاست میں نافذ کرنے کےلئے 68.98 کروڑ رو پئے کی رقم درکار ہے۔ اس میں سے اگرمرکزی حکومت 36.58کروڑ روپئے فراہم کرے تو اس کا نفاذ ریاست میں بھی کیا جا سکتا ہے۔اس بارے میں مرکزی ہےلتھ سکریٹری کور ریاستی ہےلتھ سکریٹری کی طرف سے مطلع کیا جا چکا ہے۔
Parabéns, é um conteúdo excepcional! Muito obrigado por esse post inspirador! Muito bem elaborado! Muito interessante e criativo! Excelente conteúdo, continue assim! 🙏🏾 https://kurier.today/
5wj8f5