
بنگلور۔11مارچ (سالارنےوز)گےارنٹی اسکیموں کو نافذ کرنے کے لئے ریاستی سطح کی کمیٹی تشکیل دے کر کانگریس کارکنوں کی تقرری نے ایوان میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ بی جے پی اراکین نے حکومت کے خلاف نعرے لگا کر احتجاج کیا۔ بروزمنگل رےاستی سےشن مےں سوال و جواب کے دوران ، ایم ٹی کرشنپا کے پوچھے گئے سوال پرموافقت اورمخالفت مےں بحث ہوئی۔ اپوزیشن پارٹےوںنے ریاستی حکومت کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایاکے گےارنٹی اسکےموں کے نفاذکی تشکےل کمےٹےوں مےں کانگرےس ورکرس کی تقرری کی گئی ہے۔ گےارنٹی کمیٹی کی تشکیل کے ذریعہ اراکےن اسمبلی کے اختیارات کو کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کارکنوں کو عوام کے ٹیکس کی رقم سے تنخواہےں ادا کی جارہی ہیں۔ ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کو دس منٹ کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ بعد میں اسمبلی اسپیکر ےوٹی قادرکے چیمبر میں ایک میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد ، بحث دوبارہ شروع ہوئی۔ بی جے پی اراکین کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ لوگ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مصائب کا شکار تھے۔ لوگوں کی مدد کے لئے کانگرےس حکومت کی جانب سے گےارنٹی اسکیمےں نافذ کی گئیں۔ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس اےڈی یورپا نے کہا تھا کہ وہ گےارنٹی اسکیموں میں سے ایک اناج بھی کم دےں گے اس کے خلاف احتجاجج کرےں گے۔ لیکن ہم اقتدار میں آئے اورگےارنٹی اسکےمےں نافذکےں۔بجٹ میں ان اسکےموں کے لئے 56 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔ بی جے پی کے رکن سنیل کمار نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہم گےارنٹی اسکےموں کے خلاف نہیں ہیں ، ہم صرف اس کونافذکرنے کے لےے تشکےل کمیٹی کے خلاف ہیں۔ قائد حزب اختلاف آر اشوک نے کہا کہ ڈی کے شیو کمار گےارنٹی اسکےموں کی مدہوشی سے باہر نہیں آئیں گے۔ یہ ممکن نہیں ہے۔ اے اے پی نے دہلی میں 20 گےارنٹیاں دی ہیں۔ لیکن وہ ایک انسان زےروبن گئے ہےں۔ ہم گےارنٹےوں کے خلاف نہیں ہیں۔ اگرچاہےں تو مزےد50گےارنٹی اسکےموں کااعلان کرےں۔ تاہم اراکےن اسمبلی کے اختیارات کو پامال نہ کریں۔ اےم اےل اےز کے اختیارات کو کم نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس لئے اس کمیٹی کو منسوخ کر دیا جائے۔ اشوک نے خبردار کیا کہ وہ خزانے کی رقم کا غلط استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ بی جے پی اراکین پر جوابی حملہ کرتے ہوئے پرینک کھرگے نے کہا کہ مہاراشٹر میں آر ایس ایس کارکنوں کو وزرا کا پی اے مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت انہیں عوام کے ٹےکس کی رقم سے ادائیگی کر رہی ہے۔ آپ اس بارے میں بات کیوں نہیں کرتے ؟بحث کے دوران آر اشوک نے کہا کہ یہ کانگریس کی طرف سے گھر توڑنے کا عمل ہے۔ کیا پیسہ پارٹی ورکرس مےں تقسےم کرناگھرتوڑکام نہےں ہے ؟ کانگریس کے اراکین نے اس بیان پر اعتراض کیا۔ کانگریس کے اراکین نے بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی۔ کانگریس کے اراکین نے اس بیان کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔
0t7prx