
بنگلور۔11مارچ (سالارنےوز)رےاستی وزےربرائے مےڈےکل اےجوکےشن ڈاکٹرشرن پرکاش نے کہاکہ ان دنوں کینسر کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔ تشوےشناک مسئلہ ےہ ہے کہ یہ خاص طور پر بچوں کے معاملہ میں نہاےت خطرناک ہے۔ ہماری ریاست میں ہر سال 14 سال سے کم عمر کے بچوں میں کینسر کے 1533 کیس درج ہورہے ہیں۔ بروزمنگل ودھان سودھان مےں وزیر طبی تعلیم نے قانون سازکونسل مےںسوالیہ وقفہ کے دوران رکن کونسل اوماشری کی طرف سے اٹھائے گئے سوال کا جواب دےتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آبادی پر مبنی کینسر رجسٹری کے مطابق ، 0تا14 سال کی عمر کے بچوں کے گروپ میں لڑکوں میں ہر سال تقریباً 876 کیس اور لڑکیوں میں ہر سال 657 کیس درج ہوتے ہیں۔ زیادہ تر بچوں میں کینسر کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک چھوٹے اورسرسری اندازے کے مطابق ناقص جین یا ماحول کی وجہ سے کےنسر کاشکارہورہے ہےں۔انہوںنے کےنسرکی نوعےت کی وض©احت کرتے ہوئے کہاکہ عموماًلڑکوں میں 45 فیصد بلڈ کینسر اور 14.5 فیصد لیمفوما کینسر ، 12.9 فیصد دماغ اور اعصاب کے کینسر ، 5.6 فیصد ہڈیوں کے کینسر ، 3.6 فیصد مثانے کے کینسر اور 3.6 فیصد آنکھوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی۔ مختلف کےنسر 2.6 فیصد ہے۔ لڑکےوں مےںخون سے متعلق کینسر خواتین میں ہونے والے تمام کینسر کے 44.6 فیصدکےس درج ہوتے ہےں۔ دماغ اور اعصاب کے امراض سے متعلق کینسر 12.1 فیصد ، لیمفوما یا سروائیکل کینسر 5.8 فیصد اور سافٹ ٹشو کینسر 3.4 فیصد دےکھے گئے ہےں۔اس موقع پرمےڈےکل اےجوکےشن منسٹرنے کہاکہ بچوں میں کینسر کے تقریبا 73 فیصد معاملات کا علاج کیموتھراپی سے کیا جاتا ہے۔ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے جواب دیا کہ 12 فیصد مریضوں کو ریڈی ایشن تھراپی فراہم کی جا رہی ہے۔قدوائی انسٹی ٹیوٹ میں اب تک 107 بون میرو کے علاج کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں ، جن میں سے 32 بچوں کو بون میرو کا علاج فراہم کیا گیا ہے۔ ہر ماہ تقریباً دو بچوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ قدوائی انسٹی ٹیوٹ میں بچوں کے کینسر کے علاج اور نگہداشت کا ایک علیحدہ یونٹ ہے اور ہر سال تقریباً 630 نئے مریض داخل ہوتے ہیں۔ حکومت کی مختلف اسکیموں کے تحت ان بچوں کو بون میرو کے علاج سمیت جدید علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
2q18g7