
بنگلور۔12مارچ (سالارنےوز)جنوبی ریاستیں مرکزی حکومت کی طرف سے نافذ کی جانے والی پارلےمانی حلقوں کی حد بندی کی مشق کے خلاف متحد ہو رہی ہیں۔ تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اےم کے اسٹالن کی ہداےت پروزےر جنگلات کے پونومودی اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان محمد عبداللہ اسماعیل نے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے آج ملاقات کی اور اس معاملہ پر تبادلہ خیال کیا۔ بروزچہارشنبہ وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ کاویری پہنچنے والے تمل ناڈوکے وزےرجنگلات اوررکن رکن پارلےمان نے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کی اور مرکزی حکومت کے جمہوریت مخالف اور جنوبی رےاستوںکے مخالف موقف کے خلاف جاری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ساتھ پارلےمانی حلقوں کی حد بندی اور دیگر مسائل پر آواز اٹھانے اور احتجاج میں ساتھ کھڑے ہونے پر تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ہی سدارامےا کی رائے بھی انہوںنے حاصل کی۔ اس سے قبل تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے وزےر اعلیٰ سے فون پر بات چیت کی تھی۔ تمل ناڈو حکومت کے ایک وفد اور وزیر اعلی ایم کے اسٹالن سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے جنوبی ریاستوں کی طرف سے مزاحمت کی حمایت کی۔ ہم مرکزی حکومت کے ان تمام اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں جو کرناٹک کے مفادات کے خلاف ، جمہوریت کو کمزور کرنے اور آئین کے وفاقی اصول کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلہ میں ان کی جدوجہد کی حمایت کریں گے۔ جنوبی ریاستیں پارلےمانی حد بندی کے معاملہ پر اکٹھی ہو رہی ہیں۔ امکان ہے کہ سدارامیا کرناٹک ، تلنگانہ ، کیرلا ، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کے اتحاد کی قیادت کریں گے۔
p7jx3m