urdu news today live

مےں نے کسی زمےن پرقبضہ نہےں کےا،کانگرےس مجھے نشانہ بنارہی ہے:کمارسوامی
بنگلور۔18مارچ(سالارنےوز)مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا کہ مےںنے اپنی زندگی میں کوئی بدعنوانی ےاغےرقانونی کام نہےں کےا۔یہ زمین 40 سال پہلے خریدی گئی تھی ۔انہوںنے رےاستی حکومت پرتنقےدکرتے ہوئے کہاکہ ےہ رےاستی حکومت کی سازش ہے، قانون کے دائرہ میں اس حکومت کی سازش کے خلاف لڑیں گے۔ میں دو بار ریاست کا وزیر اعلیٰ رہ چکا ہوں۔ میں نے زمین ڈی نوٹی فکےشن سمیت کوئی جرم نہیں کیا ہے۔ بطورکسان زندگی بسرکرنے کے مقصدسے میں نے 40 سال پہلے ایک فارم خریدا تھا۔ قانون کے مطابق کسی بھی بے دخلی سے پہلے ایک عام شہری کو پندرہ دن کا نوٹس دیا جانا چاہئے۔ لیکن مجھے ابھی تک کوئی اطلاع یا نوٹس نہیں ملا ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ حکومت کیا کر رہی ہے۔ یہ حکومت شہر بنگلور لوٹ رہی ہے۔ ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہے کہ جس مےں اس طرح کے معاملہ کی اےس آئی ٹی تشکےل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن بھی آئے گاجب اس طرح کے رویے پر مختلف ردعمل آئے گا۔ کانگریس حکومت کے لئے بس مےں ہی ٹارگےٹ ہوں۔مےرے علاوہ ےہ کسی اورکونشانہ نہےں بناتے۔ میں تمام پیش رفتوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں۔ یہ زمین 40 سال پہلے خریدی گئی تھی۔ یہ تفتیش 40 سال سے جاری ہے۔ اگر یہ صورتحال ہے تو عام لوگوں کی کیا حالت ہوگی ؟ میں حکومت کے اس اقدام کا قانون کے دائرہ میں رہ کر مقابلہ کروں گا۔ کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ سچائی رپورٹنگ کرے۔

12 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *