urdu news today live

بنگلور۔23مارچ(سالارنےوز)رےاستی وزےربرائے کوآپرےٹےو کے این راجنا کے ساتھ ہنی ٹرےپ کامعاملہ سےاسی اےوانوں اورعومی حلقوں مےں ہلچل مچاےاہواہے۔ اس معاملہ پر اےوان میں ہنگامہ بھی ہواہے،اور18اراکےن اسمبلی کواسپےکرنے معطل کردےاہے۔ بی جے پی نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملہ سے متعلق وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار بھی ردعمل ظاہرکررہے ہےں۔ دریں اثنا ، اے آئی سی سی کے صدر ملیکارجن کھرگے نے آج اچانک وزیر اعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کی ہے۔دونوں کے درمےان ہونے والی ےہ ملاقات سےاسی حلقوں مےں تجسس کاباعث بن گئی ہے ۔ بروزاتوارکانگریس لیڈر ملیکارجن کھرگے نے سدارامیا سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ سدارامےا پےروں کے دردسے پرےشان ہےں،کھرگے نے جلد صحت یابی کی خواہش ظاہرکی ۔ ملیکارجن کھرگے نے آج بنگلورو میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر سدارامیا سے ملاقات کی۔ ہنی ٹریپ تنازعہ کے بعد ملیکارجن کھرگے کاخود سدارامیا سے ملناآناکسی بڑی خبرکااشارہ ہے۔ کانگریس ہائی کمان کو فون پر ریاستی رہنماو¿ں سے ہنی ٹریپ کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں۔ تاہم اے آئی سی سی کے صدر وزیر اعلیٰ کی صحت کے بارے میں پوچھنے کے بہانہ آئے اور ہنی ٹریپ پر 45 منٹ کی طویل بات چیت کی۔ اگرچہ یہاں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، لیکن ہنی ٹریپ کے معاملہ پرزےادہ بات چےت کےے جانے کی اطلاع ہے۔ جب میڈیا نے ان سے اس ملاقات کے بارے مےں پوچھا توکھرگے نے کہاکہ سدارامےاسے صحت کے بارے مےں سناتھا،اس لئے تےماداری کرنے آگےا۔عام طور پر ملاقات کے بعد بہت سے سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے،ہم نے بھی کےاہے۔ ہم نے بہت سی چیزوں پر بات کی۔ یہ بالواسطہ طور پر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ہنی ٹریپ پر بھی بحث ہوئی ہے۔اس موقع پر رےاستی وزےرپرےنک کھرگے اور وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری گووندراجو بھی موجود تھے۔

7 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *