حاجیوں کو صحت کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کروانے کےلئے واکاتھان کا اہتمام
مناسک حج کی ادائیگی کےلئے ےہ ایک بہترین مشق: منصور علی خان، عازمین چلنے کی مشق جاری رکھیں: ذوالفقار ٹیپو
بنگلورو۔5 اپرےل(سالار نیوز)شہر بنگلورو میں مرکزی حج کمیٹی کی ہدایت کے مطابق عازمین حج کو چلنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے مقصد سے اولین حج واکاتھان کا اہتمام کیا گیا۔ شہر کے ہےگڈے نگرمیں واقع حج بھون سے ریوا یونیورسٹی تک کے اس دوکلومیٹر طویل واکا تھا ن میں امسال سفر حج بیت اللہ کےلئے جانے والے سینکڑوں عازمین حج نے حصہ لیا ۔ ریاستی وزیر برائے بلدی انتظامےہ و حج رحیم خان نے اس واکاتھان کا افتتاح کیا۔لبیک کی صداو¿ں کے ساتھ عازمین حج نے دوکلومیٹر کی مسافت طے کی۔ اس موقع پر کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ذوالفقار احمد خان ٹیپو، اے آئی سی سی سکریٹری منصور علی خان ،اقلیتی کمیشن کے چیئرمین یونثاراحمد ، اردو اکیڈمی چیرمین مفتی محمد علی قاضی، حج کمیٹی کے اکزی کیٹو آفیسر سرفراز خان سردار، حج کمیٹی کے اراکین سید مجاہد، مزمل ، اسپےشل آفیسر صدیق پاشاہ،سید اعجاز احمد او ر دیگر موجود تھے۔ پورے ڈسپلن کے ساتھ عازمین نے اس واکا تھا ن کا اہتمام کیا اس موقع پر اپنے خطاب میں تمام شرکا نے کہا کہ عازمین حج اپنے سفر کو آسان بنانے کےلئے روزانہ پےدل چلنے کی مشق کریں ۔ رحیم خان نے اپنے خطاب میں عازمین حج کو سفر حج کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چلنے اور صحت کو برقرار رکھنے کےلئے وہ چلنے پھرنے کی مشق کریں۔ منصور علی خان نے کہا کہ عازمین حج کو سفر حج کے پانچ دنوں کے دوران منی،عرفات اور مزدلفہ میں بہت زیادہ چلنا پڑے گا اس کےلئے اگر وہ ابھی سے تیار رہیں تو ان کو آنے والے دنوں میں دشواری نہیں ہو گی۔ اس واکا تھان کے اہتمام اور عازمین حج میں بیداری لانے کی کوشش کو انہوں نے سراہا اور حج کمیٹی کے چیرمین ذوالفقار ٹیپو اور دیگرممبروں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ذوالفقار ٹیپو نے بتایا کہ مرکزی حج کمیٹی کے ساتھ ساتھ ریاستی وزراءضمیر احمد خان، رحیم خان اور سرفراز خان کی پہل پر اس واکا تھان کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال منی کے خیموں میں ،عرفات اور مزدلفہ قیام کے دوران اور رمی جمرات میں عازمین حج کو گرمی کی شدت اور تھکن کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔امسال بھی وہی صورتحال رونما نہ ہو اور صحت کے اعتبار سے وہ مستعد رہیں اسی مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے ےہ واکاتھان کروایا گیا ہے۔ سرفراز خان نے کہا کہ واکاتھان کا مقصد عازمین حج کو چلنے کی عادت ڈالنے اور ان کوورزش کی طرف راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار اس طرح کے واکا تھان کا اہتمام کیا گیا ہے آنے والے دنوں میں ہر سال اس طرح کے واکا تھان کروایا جائے گا۔ اس موقع پر حج کمیٹی کے رکن سید مجاہد نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں عازمین حج کی شرکت اس با ت کا ثبوت ہے کہ وہ بھی اپنی صحت کو لے کر فکر مند ہیں ۔ سید مزمل نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی بار کرناٹک کے عازمین حج کےلئے اس طرح کے واکا تھان کا پروگرام کیا گیا ہے۔ عازمین حج جو اس واکا تھا ن میں شامل تھے انہوں نے چلنے کی مشق کرنے کے بعد اپنی مسرت کا اظہار کیا۔
Thank you for sharing excellent informations. Your site is very cool. I am impressed by the details that you?¦ve on this blog. It reveals how nicely you understand this subject. Bookmarked this web page, will come back for extra articles. You, my pal, ROCK! I found simply the info I already searched all over the place and simply couldn’t come across. What an ideal website.