urdu news today live

الال درگاہ میں 24اپرےل تا 18مئی شاندار عرس تقریبات کا اہتمام
بنگلورو۔6 اپرےل (سالار نیوز)جنوبی ہند کے معروف روحانی مرکز درگاہ حضرت شریف المدنیؒ الال کا 432واں سالانہ عرس اور 22ویں پنچ سالہ عرس کا اہتمام 24اپرےل سے 18مئی تک کیا جا رہا ہے۔ ےہ بات ہفتہ کی شام ریاستی اسمبلی کے اسپےکر یو ٹی قادر کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اخباری کانفرنس میں الال کے درگاہ حضرت شریف المدنی ؒ اور الال کی جامع مسجد کے صدر بی جی حنیف نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 24اپرےل کو محفل ذکر کے ساتھ عرس کی تقریبات شروع ہو ںگی ۔ الال کے قاضی اے پی ابوبکر مصلیار کی قیادت میں ان تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں سعید العلماءجعفری متو کویا تنگل شرکت کریں گے۔14مئی کو ایک بین الاقوامی صوفی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے افتتاح کےلئے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس میں ریاست اور ملک کے اہم سیاسی قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے دوران روزانہ درگاہ میں 40تا50ہزار زائرین کی حاضری متوقع ہے۔ درگاہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری محمد شہاب الدین نے بتایا کہ تقریبات کے دوران مذہبی بیانات اور محفل ذکر کے علاوہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے پروگراموںکا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایک معاشرتی اجلاس ہو گا جس میں تمام طبقات کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا ۔صندل کے شاندار جلوس کی تیاری زوروں سے جاری ہے۔اس موقع پر درگاہ کے خازن ناظم رحمن،یو ٹی ذوالفقار، ایڈوکیٹ ہسی نار،عبدالقادر،صوفی ولی با اور دیگرلےڈرس موجود تھے۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *