urdu news today live

مقامی اوربےرون ممالک کے سےاحوں کوراغب کرنے حکومت کااقدام
ودھان سوھادےکھنے کے خواہشمندوں کو ٹکٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ہداےت
بنگلور۔8اپرےل (سالارنےوز)مرکزاقتدارودھان سودھاکی طرف مقامی اوربےرون ممالک کے سےاحوں کوراغب کرنے کے لئے رےاستی محکمہ¿ سےاحت کی جانب سے ” گائیڈےڈ ٹور“ نظام کوجاری کےاہے۔سےاحوں کوآن لائن طرےقہ¿ کارسے ٹکٹ حاصل کرنے اےک سافٹ وےئرڈےولپ کرنے حکومت نے حکمنامہ جاری کردےاہے۔صرف عام تعطےلات کے موقع پرصبح 8بجے سے شام 6بجے تک گائیڈےڈٹورنظام جاری کےاگےاہے۔ ودھان سودھاکامعائنہ کرنے آنے والے سےاحوں کوگروپ مےں تقسےم کےاجائے گا۔ہرگروپ مےں تےس سےاح ہوں گے۔ اس طرح گروپ کوودھان سودھا دےکھنے کاموقع فراہم ہو گا۔ہرگروپ کی نگرانی کے لئے محکمہ¿ سےاحت کی جانب سے ٹورافسروں کولازمی طورپرتعےنات کےاجائے ۔ روزانہ ودھان سودھاوےزٹ کرنے آنے والوں کی تعداداورتفصےلات کومحکمہ¿ انتظامےہ، سدھاراورودھان سودھاکے سکےورٹی ڈپارٹمنٹ کواسی دن فراہم کردی جائے ۔گائیڈےڈٹورکے مطابق سےاحوں کوآن لائن ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے محکمے کی طرف سے اےک وےب سائٹ تشکےل دےنی ہوگی۔سےاحوں کے لئے طے کی جانے والی فےس عوام دوست ہونی چاہئے ۔وصول کردہ فےس مےں اےک مقررہ فےس محکمہ¿ سےاحت مےں جمع کرنی ہوگی۔ودھان سودھاکے ڈپٹی پولےس کمشنرکی جانب سے سےکورٹی کے حوالے سے دی جانے والی ہداےات پرلازمی طورپرعمل کےاجائے ۔ سےاحوں کے مصدقہ شناختی کارڈچےک کرتے ہوئے ودھان سودھامےں داخلہ دےاجائے ۔ نوٹی فکےشن مےں مزےدکہاگےاہے کہ ودھان سودھا کی عمارت ،پارک ،مجسموں کوکسی بھی طرح سے کوئی دھکانہےں پہنچناچاہئے ۔محکمہ¿ تعمےرات عامہ اس کے لئے درکارانتباہ نامہ مختلف مقامات پرچسپاں کرےں۔اسی طرح معائنہ کے لئے آنے والے سےاحوں کے لئے روٹ مےاپ بھی جاری کرے۔ اس کے لئے محکمہ¿ تعمےرات عامہ کوچاہئے کہ وہ ودھان سودھاکے سکےورٹی ڈپارٹمنٹ کے ساتھ تبالہ¿ خےال کرکے بہترروٹ مےاپ جاری کرے۔ سےاحوں کی سہولت کی خاطر تمام طبی آلات سے آراستہ طبی ٹےم پرمشتمل اےک اےمبولےنس فراہم کرنے محکمہ¿ صحت اقدامات کرے۔اسی طرح آگ حادثات پرقابوپانے پےشگی طورپردرکاراقدامات کرنے فائربرےگےڈعملہ کوتےاررکھاجائے۔ودھان سودھادےکھنے آنے والے لوگوں کو چاہئے کہ وہ ودھان سودھا کے احاطے مےں پاکی صفائی کاخاص خےال رکھےں۔ڈرون کےمرے کے استعمال پرپابندی رہے گی۔پےنے کے پانی کے سواکسی بھی طرح کی کھانے کی چےزےں اندرنہےں لائی جاسکتےں۔ودھان سودھاکے احاطے مےں سختی کے ساتھ پلاسٹک کے استعمال پرپابندی رہے گی،اس کاخاص خےال رکھےں۔اسی طرح ودھان سودھاکے احاطے مےں سوارےوں کی پارکنگ پرپابندی عائدکی گئی ہے ۔ان تمام امورکاخےال رکھتے ہوئے ودھان سودھاآئےں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *