urdu news today live

آرٹس ،کامرس اورسائنس مےں رےاست کی ٹاپرطالبات
بنگلور۔8اپرےل (سالارنےوز)کرناٹک اےگزامنےشن اےنڈاےولےواےشن بورڈنے منگل کے روزپی ےوسی سال دوم کے نتائج کااعلان کردےاہے۔ رےاست مےں 6لاکھ 37ہزار805طلبہ نے امتحان لکھاتھا،ان مےں سے 4لاکھ 68ہزار 439طلبہ کامےاب ہوئے ہےں۔اس طرح جملہ 73.45فےصدکامےاب رہے ہےں۔آرٹس شعبے مےں 53.29فےصد طلبہ ،کامرس شعبے مےں 76.07فےصدطلبہ اورسائنس شعبے مےں 82.54فےصدطلبہ کامےاب ہوئے۔سائنس شعبے مےں جنوبی کنڑاضلع کی امولیا کامت رےاست مےں پہلی پوزےشن حاصل کرنے والی طالبہ ہےں۔انہوں نے کل 600 مےں سے 599نمبرات حاصل کیے ہےں۔اسی طرح تےرتہلی واگدےوی پی ےوکالج آردےکشا بھی 600مےں سے 599نمبرات حاصل کرتے ہوئے ممتازرہی ہےں۔آرٹس شعبے مےں وجئے نگرضلع کے کٹورتعلقہ کے اندوپی ےوکالج کی اےل آرسنجنابائی نے رےاست مےں پہلامقام حاصل کےاہے۔سنجنا600مےں سے 597نمبرات حاصل کیے ہےں۔ کامرس شعبے مےں کنراپی ےوکالج کی طالبہ دےپاشری 600مےں سے 599نمبرات حاصل کرتے ہوئے رےاست مےں پہلی پوزےشن حاصل کی ہے۔

3 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *