بیدر ، کلبرگی اور ہوسپےٹ میں عازمین حج کے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ مکمل
منگلورومیں حج بھون کےلئے دو ایکڑ اراضی رجسٹر ہو گئی،24اپرےل کو سنگ بنیاد: ذوالفقارٹیپو
بنگلورو۔10 اپرےل (سالار نیوز) امسال سفر حج بیت اللہ کےلئے کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ جانے والے عازمین حج کےلئے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ ان دنوں جاری ہے۔ اب تک بیدر ، گلبرگہ اور جمعرات کے روز ہوسپےٹ میں عازمین حج کےلئے تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ ہوسپےٹ کے تربیتی کیمپ میں بلاری کے رکن پارلیمنٹ ای توکا رام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں اس ملک کےلئے مسلمانوں کی قربانی کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم قوم محنت کش اور تاریخ ساز ہے۔ اس قوم نے دینا سیکھا ہے مانگنا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر مذہب نے انسانیت کی تعلیم دی ہے۔ ضلع میں قبرستان کی اراضی کےلئے 50لاکھ روپئے فراہم کرنے ضلع وقف کمیٹی چیئرمین دادا پیر کی مانگ کو فوری طور پر منظور کرتے ہوئے توکا رام نے کہا کہ وہ جلد ہی رقم فراہم کریں گے۔ اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین ذوالفقار احمد خان ٹیپو نے سفر حج کے دوران جن امور کا خیال رکھنا چاہئے اس کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ امسال کرناٹک سے تقریباً10ہزار عازمین حج سفر حج کی سعادت پا رہے ہیں ۔ اس موقع پر ہوسپےٹ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین ایچ ایس محمد امام نیازی، حج کمیٹی کے سابق چیئرمین غوث باشاہ اشرفی،کونسلر اسلم مالگی،انجمن کمیٹی کے رکن انور باشاہ، ڈاکٹر درویش،فیروز خان اور دیگر موجود تھے۔ بنگلورو میں عازمین کی تربیت کا پروگرام تین حصوں میں تقسیم کر کے کیا جا رہا ہے ۔ 13,12اور 14اپرےل کو بنگلورو کے حج بھون میں کور نمبر کے حساب سے عازمین کو شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔
منگلورو میں حج بھون کی زمین کا رجسٹریشن: منگلورو میں ریاست کے دوسرے حج بھون کی تعمیر کےلئے مقامی کانگریس رہنما عنایت کی طرف سے دو ایکڑ اراضی کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے نام پر رجسٹر کروادی گئی ہے۔ چہارشنبہ کے روز منگلورو کے سب رجسٹرار کے دفتر میں ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین ذوالفقار احمد خان ٹیپو، ایگزی کٹیو آفیسر سرفراز خان اور دیگر افسروں اور مقامی ذمہ داروں کی موجودگی میں اس اراضی کا رجسٹریشن عمل میں آیا۔ رجسٹریشن کے بعد ٹیپو نے بتایاکہ اس زمین پر جلد ہی حج بھون کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حج بھون کی تعمیر کےلئے24اپرےل کو ریاستی وزیر برائے ہاو¿زنگ ، اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان ، وزیر برائے بلدی انتظامےہ و حج رحیم خان اور دیگر رہنما سنگ بنیاد رکھیں گے۔

One thought on “

  1. hi!,I like your writing very much! share we communicate more about your post on AOL? I need a specialist on this area to solve my problem. May be that’s you! Looking forward to see you.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *