ڈی کے شےوکمارکی بدعنوانےوں کی ٹنوں وزنی دستاوےزات ہےں:کمارسوامی
ان دستاوےزات کولانے ہم جے ڈی اےس دفتراےک لاری بھےجےں گے:کانگرےس
بنگلور۔11اپرےل (سالارنےوز)رےاست مےں چھےنٹاکشی کی سےاست زورپکڑتی جارہی ہے ۔سیاسی پارٹےوں کے الزامات اورجوابی الزامات کاسلسلہ جاری ہے۔ قیمتوں میں اضافہ ، وقف کے معاملہ اور مہنگائی کے سلسلہ میں رےاست مےںتینوں پارٹےوں کے مابین بیان بازی زورو شور سے چل رہی ہے۔ مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارسوامی کے الزامات کاجواب دےتے ہوئے کانگریس کے رہنماو¿ں نے پلٹ وارکےاہے۔ دودن قبل مےڈےاسے بات چےت کے دوران اےچ ڈی کمارسوامی نے کہاتھاحکومت مےں موجوداراکےن اقتدارکاغلط استعمال کررہے ہےں،ان کی بدنظمی اوربدعنوانی کی دستاوےزات مےرے پاس ہےں۔مےرے خلاف ساری حکومت حالت جنگ مےں دکھائی دے رہی ہے،اےک کمارسومی کوخاموش کرنے کے لئے ےہ سب کچھ ہورہاہے۔اےسے حالات مےں خاموش بےٹھنے والانہےں ہوںمےں۔حکومت کی بدعنوانےوںسے متعلق مےرے پاس ٹنوں دستاوےزات ہےں۔ کمارسوامی کے اس الزام پرپلٹ وارکرتے ہوئے کانگرےس نے کہا کہ ہم ان دستاوےزات کو لینے کے لئے ایک لاری بھیج رہے ہیں۔کانگرےس کے ترجمان اےم لکشمن نے کہاکہ کمارسوامی کے پاس اگرٹنوں مےں دستاوےزات ہےں تواسے لانے کے لےے ہم لاری بھےج دےں گے۔اےک اوررکن نے کہاکہ مےں کمارسوامی سے خوفزدہ ہونے والوں مےں سے نہےں ہوں۔کمارسوامی نے برہمی ظاہرکرتے ہوئے رےاستی نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارپرتنقےدکی تھی کہ میں نے تمام دستاویزات محفوظ کرلی ہیں۔ میں نے ابھی جنگ شروع کی ہے۔اب ہر چیز کو باہر لانے کاوقت قرےب آچکاہے۔ کمارسوامی کے الزام کے جواب میں لکشمن نے کہا کہ صبح 11 بجے ہمارے دفتر سے جے ڈی ایس کے دفتر میں ایک لاری بھیجی جائے گی۔تاکہ کمارسوامی کے پاس جوٹنوں مےں دستاوےزات ہےں ان مےں سے دوتےن ٹن دستاوےزات ہمےں روانہ کرےں ،پھرہم اس کورےاستی گورنرکے پاس لے جائےں گے ۔ اس پرکماسوامی نے کہاکہ دستاوےزات دےں تو بھی انصاف ملنے والانہےں ہے،اس لےے میں نے ریکارڈ محفوظ کرلیا ہے۔پورے اےک تالاب پرقبضہ کرتے ہوئے بھائی کے نام گفٹ ڈےڈ کرنے والے کمارسوامی کے بارے میں بات کر رہے ہےں ،اب انہےں کی زبان مےں جواب دےنے کاوقت آگےاہے۔انہوںنے کہاکہ چالیس سال پہلے مےں زمین خریدا تھا اور وہاں کھیتی باڑی کر رہا ہوں۔ تاہم ان کی (کانگرےس والوں کی) نگاہیں اس پر پڑ گئیں۔اس کی تحقےق کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ محکمہ ریونیو میں تفتیش کا کوئی حکم نہیں ہے۔ حکام کوہداےت دی گئی ہے کہ کمارسوامی کی خفیہ طور پر تفتیش کریں ، باضابطہ طور پر خبردےنے والوںکی انکوائری نہ کریں۔ کیا اےسی تحقیقات ہوتی ہےں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *