ماہ مئی مےں گروہالکشمی اسکےم کی تےن مہےنوں کی رقم جمع کردی جائے گی:لکشمی ہبالکر
بنگلور۔29اپرےل (سالارنےوز)رےاستی وزےربرائے بہبودی خواتےن واطفال لکشمی ہبالکرنے کہاکہ تےن مہےنوں جنوری ،فروری اورمارچ کی بقےہ گروہالکشمی اسکےم کی رقم ماہ مئی مےں جاری کی جائےں گی۔بروزمنگل بےلگاوی مےں مےڈےاسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ باقی تےن مہےنوں کی رقم جاری کرنے محکمہ مالےات سے اجازت مل گئی ہے۔اےک ہفتہ مےں اےک مہےنہ کی اوردوسرے ہفتہ مےں دوسرے مہےنہ کی رقم گروہالکشمی کے مستفےدےن کے کھاتوں مےں منتقل کردی جائے گی۔ کل بےلگاوی مےں ہوئے احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لکشمی ہبالکرنے کہاتھاکہ اشےائے ضرورےہ کی قےمتوں مےں اضافہ کررہی بی جے پی کی زےرقےادت مرکزی حکومت عام لوگوں کے لےے بوجھ بنتی جارہی ہے۔مرکزی حکومت کے خلاف آوازاٹھانے نہ اٹھانے والے رےاستی بی جے پی لےڈرعوام پرورہماری رےاستی حکومت کے خلاف غلط الزامات لگارہے ہےں۔کرناٹک مےں اپنے بل بوتے پر برسراقتدارآنے کی طاقت نہ رکھنے والے بی جے پی لےڈر، سدارامےا کی زےرقےادت کانگرےس حکومت پرالزام تراشی مےںوقت گزاررہے ہےں۔آئندہ مہےنہ کی 20تارےخ کوہماری حکو مت دوسال مکمل کررہی ہے۔اب تک 80ہزار کروڑروپئے مستفےدےن کے کھاتوںمےں راست طورپرجمع کےے گئے ہےں۔اےک ذمہ داراپوزےشن پارٹی کے طورپرسنجےدہ اوراصلاح پرمبنی تنقےدکی بجائے صرف جھوٹ بےانی مےں بی جے پی وقت گزاررہی ہے۔اےک جھوٹ کودس بارکہتے ہوئے اس جھوٹ کوسچ کرنے کی کوشش کررہی بی جے پی کو ےہ سمجھنالےناضروری ہے کہ لوگ اتنے بے وقوف نہےں ہےں کہ آپ کی طرف سے پھےلائے جارہے جھوٹ کوآنکھ بندکرکے مان لےں۔بی جے پی کاکچاچٹھالوگوں کوسامنے آگےاہے۔اانہوںنے مزےدکہاکہ وزےراعلیٰ سدارامےاکے بےان کے دوران رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش مےں کالی پٹےاں لہراتے ہوئے بی جے پی نے نہاےت سطحےت کی سےاست کی ہے،ایسے واقعات دوبارہ پےش آئے تو ہمارے کارکن خاموش نہےں بےٹھےں گے۔ہمارے ورکر س کوبھی غصہ آتاہے۔
This web site is really a walk-through for all of the info you wanted about this and didn’t know who to ask. Glimpse here, and you’ll definitely discover it.
buy tiktok ads accounts https://buy-tiktok-ads.org