پہلگام حملہ پرپوراملک سوگوارہے توآئی پی اےل کےوںجاری ہے؟
ممبئی حملہ کے بعدشےوراج پاٹل نے استعفیٰ دےاتھا،امےت شاہ خودفےصلہ کرےں:ہری پرساد
بنگلور۔29اپرےل (سالارنےوز)کانگریس کے سینئر لیڈر اور قانون ساز کونسل کے رکن بی کے ہری پرساد نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملہ پرپورا ملک سوگوار ہے تواےسے موقع پر آئی پی ایل کرکٹ میچ کیوں؟ بروز منگل شہرمےں مےڈےاسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملہ میں 26 ہندوستانیوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں سوگ کا ماحول ہے۔ اس کے باوجود آئی پی ایل کھےلوں کو آگے بڑھنے دیاگےا ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ اس موقع پر دہشت گردانہ حملوں کو لے کر کانگریس لیڈروں کے درمیان پائے جانے والے کنفیوژن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا موقف واضح ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی نے اس سلسلہ میں فیصلہ کےا ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ مرکزی حکومت اس سلسلہ میں کس طرح کام کر رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے آل پارٹی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس نے پہلے ہی خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ ماضی میں ہند۔چےن جنگ کے موقع پر کانگریس نے ایک اجلاس بلایا تھا ۔ اب بھی اسی طرح اجلاس بلایا جائے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے امت شاہ سے استعفیٰ نہیں مانگا! کانگریس کا موقف بالکل واضح ہے۔ ہمارے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ امیت شاہ کے استعفیٰ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیوراج پاٹل نے استعفیٰ اس وقت دیا جب ممبئی حملے ہوئے تھے۔ ہم ابھی استعفیٰ نہیں مانگ رہے ہیں، لیکن انہیں خود فیصلہ کرنا چاہئے۔ اجلاس منعقد ہونے پر اس کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ بحث کی جا سکتی ہے۔ ہمارا ایک فوجی ایک ہفتہ سے پاکستانی حراست مےں ہے۔ اس پر بحث ہونی چاہئے۔ ایک ہفتہ گزر گیا اور حملہ آوروں کا سراغ نہیں ملا۔ بی جے پی صرف اعلانات کرتی ہے۔ مرکزی حکومت نے ابھی تک کوئی معاوضہ فراہم نہیں کیا ہے۔ مہاراشٹرا اور گجرات میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ انہوں نے کتنا معاوضہ دیا؟ بی جے پی کو اس معاملہ پر سیاست کرنا بند کرنا چاہئے۔ ہمیں وطن سے محبت بی جے پی سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی صرف کہانیاں بنانا بند کرے
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good. https://accounts.binance.com/el/register?ref=DB40ITMB