بار کونسل سے منتخب وقف بور ڈ کے رکن آصف علی شےخ کی رکنیت بحال
بنگلورو۔30 مئی(سالار نیوز)کرناٹک اسٹیٹ بورڈ آف اوقاف کےلئے بار کونسل سے منتخب ہونے والے رکن آصف علی شیخ حسین، امین پورکی رکنیت کو ان کی زیادہ میعاد نہ ہونے کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا تاہم اس ضمن میں سپرےم کور ٹ کی طرف سے اس نوعیت کے کیس میں صادر ایک فیصلہ کے سبب ریاستی محکمہ اقلیتی بہبود نے بار کونسل میں ان کی رکنیت کی میعاد پوری ہونے تک ان کو وقف بورڈ ممبر کے طور برطرف کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔ محکمہ اقلیتی بہبود واوقاف کے انڈر سکریٹری اعجاز احمد کی طرف سے جاری کئے گئے حکم نامہ کے مطابق وقف بورڈ میں ان کی رکنیت بحال رہے گی۔