عبدالرحمن قتل معاملہ: گرفتار3ملزموں کو11دن کی پولےس کسٹڈی میں بھیجاگیا
بنگلور۔30مئی (سالارنےوز)بنٹوال دیہی پولیس تھانہ کے دائرہ اختیار میں واقع اراکوڈی کے کریال گرام میں 27 مئی کو عبدالرحمن کے قتل اور اس کے ساتھی قلندر شفیع پر سنگین حملہ کے معاملہ میں بنٹوال دیہی پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے تینوں ملزمین کو عدالت میں پیش کرکے پولیس کی تحویل میں دے دیاگےا ہے۔ بنٹوالا تعلقہ کے کریال گرام کے مندارکوڈی کے دیپک (21)، امونجے گرام کے شیواجی نگر کے پرتھوی راج (21) اور امونجے گاو¿ں کے شیواجی نگر کے چنتن (19) نامی ملزموں کوجمعرات کے روز بنٹوال کے کاکھی گے گرام کے کنپاڈی سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ان ملزموں کو جمعہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا اور 11 دن کے پولیس ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ بنٹوال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وجئے پرساد تفتیشی افسر ہیں، ان کی قےاد ت مےں ملزموں کا پتہ لگانے کے لیے پانچ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں، اور گرفتار افراد سے سختی کے ساتھ تفتےش کی جارہی ہے۔ ان کے علاوہ مزید مشتبہ افراد سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق مزید دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ عبدالررحمن کے قتل اور شفیع کے قتل کی کوشش کے سلسلہ میں بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عبدالرحمن کے قتل کے بعدتقریباً 1,000 پولیس افسران جنوبی کنڑ ضلع میں پہنچے ہیں، اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن کے آس پاس کے علاقہ میں 600 پولیس اہلکار گشت کر رہے ہیں۔

