urdu news today live

منگلورمےں طوفانی بارش :تودے گرنے سے 3ہلاک
بنگلور۔30مئی (سالارنےوز)جنوبی کنڑ اور ا±ڈپی اضلاع میں مانسون کی بارشوں نے شدت اختیار کر لی ہے، جنوبی کنڑ ضلع کے ا±لال تعلقہ میں دو الگ واقعات میں دو لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ مرنے والوں کی شناخت کناکےرے کی فاطمہ نعیمہ (12) اور مونٹیپاڈو کی رہنے والی پریما پوجاری (58) کے طورپرکی گئی ہے۔ جنوبی کنڑ اضلع میں جمعرات کی رات سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ برساتی نالے چھلک رہے ہے۔ کئی مقامات پر پہاڑی علاقوں مےں زمےن کھسکنے کے واقعات پےش آئے ہےں۔ باغات میں پانی داخل ہونے سے افراتفری پھیل گئی ہے۔ سو سے زائد گھر زیر آب آگئے ہیں۔کناکیرے ڈیرلکٹے کے قریب نوشاد کے گھر کی دیوار گرنے سے12 سالہ بچی فاطمہ نعیمہ جاں بحق ہوگئی۔ حادثہ گھر سے ملحقہ دیوار گرنے سے پیش آیا۔ مونٹیپاڈو کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ افراد پھنس گئے اور ان میں کانتپا پوجاری کی بیوی پریما پوجاری کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں کانتپا پجاری شدید زخمی ہو گئے اور ایک تین سالہ بچے کی موت ہو گئی۔ ایک اورواقعہ مےں خاتون اور تین بچے مٹی کے نیچے دب گئے ہیں جنہیں بچانے کے لےے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ا±لال، جپینامگرو، کوٹوراچوکی، مالیمار اور آنے گنڈی کے علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔ کشتی پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ےہاں سے عوام کوراتوں رات نکال لیا گیا۔ فائر فائٹرز، پولیس اور مقامی افراد ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ساحلی اضلاع میں 3 جون تک بارش ہوگی۔ دکشن کنڑا، اڈوپی اور اترا کنڑ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے مان سون نے لوگوں کی زندگیوں کو درہم برہم کر رکھا ہے اورنج الرٹ کے درمیان آج موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ کل سے بارش کی شدت میں کمی آئے گی۔ تاہم بحیرہ عرب میں ٹرف کی وجہ سے بڑے پیمانہ پر بارش متوقع ہے اور 3 جون تک یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *