کرناٹک میں کانگریس حکومت نے کرپشن کی رےٹ لسٹ بنا رکھی ہے: اشوک
بنگلورو۔23 جون(سالار نیوز) ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لےڈر آر اشوک نے کانگریس حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہاو¿زنگ سیکٹر سے وابستہ مختلف محکموں میں کمیشن کی شرح کو ادارہ جاتی بنایا ہے۔منڈیا میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، اشوک نے کہا کہ حکومت بدعنوانی کا شکار ہے، اور اس نے رشوت کے لئے ریٹ لسٹ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر تعمیر شدہ گھر کےلئے 15% کٹ منسٹر کے دفتر، 3% حکومتی منظوریوں کےلئے 10% انجینئرز کے کےلئے 2.5% ورک آرڈر جاری کرنےکےلئے، اور 8% NOC کلیئرنس کےلئے۔ اشوک نے دعوی کیا کہ یہ اعداد و شمار قیاس آرائی پر مبنی نہیں ہیں، اور ہاسنگ گھوٹالہ ریاست کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا تھا۔ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بسوا ہاو¿زنگ اسکیم(دیہی) کے تحت 1,987کروڑ روپے کی لاگت سے 1,13,546مکانات مکملکئے گئے ہیں۔ اس میں سے، اشوک نے الزام لگایا کہ 725.2کروڑ کمیشن کے طور پر نکالے گئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر آواس یوجنا(دیہی)کے تحت 804کروڑ روپے کی لاگت سے 45,954مکانات تعمیرکئے گئے، جس میں کمیشن 293.53کروڑ روپے تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں ہاو¿زنگ اسکیم کے لیے مجموعی کمیشن 2,000 کروڑ سے زیادہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں اشوک نے کہا کہ بی جے پی اس کے خلاف ریاست گیر احتجاج شروع کرے گی، تمام اضلاع میں مستحقین سے بات چیت کرے گی اور سرکاری دفاتر کا محاصرہ کرے گی۔