urdu news today live

حکومت اورہمارے درمےان صورتحال مےاں بےوی کے جھگڑے جےسی ہے
وزےراعلیٰ سدارامےاسے ملاقات سے قبل بی آرپاٹل کاچونکانے والاپےن
بنگلور۔24جون(سالارنےوز)پلاننگ کمیشن کے وائس چیئرمین اور آلند کے رکن اسمبلی بی آر پاٹل نے کہاکہ حکومت اور ہمارے درمیان صورتحال میاں بیوی کے جھگڑے جیسی ہے۔ ہمپی کنڑا یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ میٹنگ میں شرکت کے دوران نامہ نگاروں سے بات چےت کے دوران وہ ہاو¿زنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مکانات کی الاٹمنٹ میں بدعنوانی کے بارے میں میڈیا کے سوالوں کے جوابات دینے میں ہچکچاتے رہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ میں کل وزےراعلیٰ سدارامیا سے ملاقات کروں گا۔ میرا کوئی مطالبہ نہیں ہے۔ میں وزےراعلیٰ کو وہی بتاو¿ں گا جو میں نے میڈیا کو بتایا تھا۔ اس دوران کنڑا یونیورسٹی کے کنٹریکٹ ملازمین نے ایک عرضی پیش کی جس میں کہا گیا کہ انہیں 11 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کی مالی مشکلات کو وزیر اعلیٰ سدارامیا کی توجہ میں لانے کا وعدہ کیا۔ کچھ دن پہلے ایک آڈیو کلپ جس میں مبینہ طور پر بی آر پاٹل کو ہاو¿زنگ اور اقلیتی امور کے وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کے پرسنل سکریٹری سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس وائرل آڈیو کلپ میں انہوں نے الزام لگایا کہ راجےوگاندھی ہاو¿زنگ کارپوریشن میں پیسے دینے والوں کو ہی پلاٹ دیئے جارہے ہیں۔ حقیقی مستحقین کو گھر نہیں مل رہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ گرام پنچایت کے ایک رکن نے وہی عرضی کو دیا اور رقم ادا کرکے مکان حاصل کرلیا۔ اس کے بعد سیاست دانوں کا یہ رواج ہے کہ یہ آڈیو میری نہیں ہے۔ لیکن اکیلے بی آر پاٹل نے دوٹوک اندازمےں اس آڈیو کا اعتراف کےاکہ اس مےں جو کہا گیاہے وہ بالکل سچ ہے۔ انہوں نے حکومت کو چیلنج کیا تھا کہ اگر یہ جھوٹ ہے تو تحقیقات کرے۔ پاٹل کے بعد کئی دیگر ایم ایل ایز نے حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *