100اراکےن اسمبلی قےادت کی تبدےلی کے حق مےں ہےں:اقبال حسےن
مجھے وزےراعلیٰ بنانے کے لےے کسی کے بےان ضرورت نہےں :شےوکمار
بنگلور۔ےکم جولائی (سالارنےوز)رےاستی سےاست مےں اقتدارکی تبدےلی کے سلسلہ مےں پھےلی ہوئی افواہوں کے تناظرمےں رےاستی کانگرےس انچارج رندےپ سنگھ سرجے والاکانگرےس اراکےن اسمبلی کے ساتھ سلسلہ واراجلاس چلارہے ہےں۔اس درمےان رام نگرکے رکن اسمبلی اے اقبال حسےن نے پھراےک مرتبہ وزےراعلیٰ کی تبدےلی کے بارے مےں بات کی ہے۔انہوںنے کہاکہ نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارکو کانگرےس کی اسی مدت مےں وزےراعلیٰ بنناچاہئے ۔اس کے لےے کانگرےس کے اراکےن اسمبلی کی تائےدبھی حاصل ہے۔بروزمنگل اخباری نمائندوں سے بات چےت کے دوران اقبال حسےن نے کہاکہ ڈی کے شےوکماروزےراعلیٰ بنےں، ےہ خواہش نہ صرف مےری بلکہ کئی اراکےن اسمبلی کی آرزوہے۔ ہائی کمان سے ہماری درخواست ہے کہ شےوکمارکے لےے بھی اےک موقع فراہم کرے۔شےوکمارنے پارٹی کی باکل نچلی سطح سے پارٹی کی تنظےم کاری کی ہے۔مکمل اکثرےت کے ساتھ پارٹی کوبرسراقتدارلانے مےں شےوکمارکاکلےدی کرداررہاہے۔انہوں نے مزےدکہاکہ شےوکمار کووزےراعلیٰ بنانے کے لےے تقرےبا100اراکےن اسمبلی کی تائےدحاصل ہے۔ےہ تمام اراکےن قےادت کی تبدےلی کے حق مےں ہےں۔انہوںنے ےہ بھی کہاکہ وزےراعلیٰ کی تبدےلی کے عمل کوانقلاب نہےںکہاجاسکتا۔بلکہ ےہ اےک تبدےلی کاعمل ہے۔
رےاست مےں قےادت کی تبدےلی نہےں:نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارنے اقبال حسےن کے بےان پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ رےاست مےں قےادت کی تبدےلی نہےں ہوگی۔وزےراعلیٰ سدارامےاکے ہاتھوں کومضبوط کرےں گے۔انہوںنے کہاکہ رکن اسمبلی اقبال حسےن کونٹس جاری کےا جائے گا۔بی آرپاٹل ،بال کرشنااس کے علاوہ کوئی بھی کےوں نہ ہوںعوامی بےان نہ دےں۔کوئی بھی اخباری نمائندوں اورمےڈےا کے سامنے کوئی بےان نہ دےں۔مےں وزےراعلیٰ بنوںگا، بننے کے لےے مجھے کسی کے بےان کی ضرورت نہےں، مےڈےاکے سامنے کوئی بھی بات نہ کرے،فی الحال سدارامےاوزےراعلیٰ ہےں ،ان کے ہاتھوں کومضبوط کروں گا۔جہاں بھی ِضرورت ہے ،فنڈفراہم کردےاگےاہے۔