رکن اسمبلی اقبال حسےن کے نام وجہ بتاﺅنوٹس
اےک ہفتہ کے اندرجواب دےنے کی ہداےت
بنگلور۔ےکم جولائی (سالارنےوز)رےاست مےںوزےراعلیٰ سدارامےاکی تبدےلی کابےان دےنے والے رام نگرکے رکن اسمبلی اےچ اے اقبال حسےن کو کے پی سی سی کے صدرڈی کے شےوکمارنے وجہ بتاﺅ نوٹس جاری کرتے ہوئے اےک ہفتہ کے اندرنوٹس کاجواب دےنے کے لےے ہداےت دی ہے ۔شوکاس نوٹس مےں لکھاگےاہے کہ وزےراعلیٰ کی تبدےلی کے معاملہ مےںپارٹی مےں الجھن اورخفت اٹھانے والا بےان دےتے ہوئے آپ نے پارٹی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔منگل کے روزآپ نے اس قسم کے الجھن والے بےان دےے ہےں۔آپ کے ان عوامی بےان سے پارٹی کوخفت اٹھانی پڑرہی ہے۔اس طرح آپ نے پارٹی ضابطہ کی خلاف ورزی کی ہے۔ پارٹی نے آپ کے ان الجھاﺅ پےداکرنے والے بےان کوسنجےدگی سے لےاہے۔جس پرآپ کے نام وجہ بتاﺅ نوٹس جاری کےاجارہاہے۔نوٹس کاجواب دےنے کے لےے اےک ہفتہ کی مہلت دی گئی ہے۔