urdu news today live

رےاست مختلف اضلاع مےں 5جولائی تک بارش کی پےشگوئی
بنگلور۔ےکم جولائی (سالارنےوز) ریاست کے مختلف اضلاع مےں آج بارش ہوئی،محکمہ موسمےات نے پےش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ اگلے پانچ دنوں تک رےاست بھرمےں موسلادھاربارش کامکان ہے۔ آج منگل کے روز ساحلی اضلاع میں بڑے پیمانے پر بارش ہوئی، وہیں شمال اور جنوب کے اندرونی علاقوں میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔محکمہ موسمےات نے کہاکہ بیلگاوی میں 6 سینٹی میٹر اور میسور میں 5 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مشرقی بحیرہ عرب کے مہاراشٹرا اور کرناٹک کے ساحلوں کے کم دباﺅ کے تناظر میں، ساحلی اضلاع میں 5 جولائی تک بڑے پیمانے پر بارش کا امکان ہے، اور اسی طرح 5 جولائی تک شمالی اور جنوبی اندرونی علاقوں میں کئی مقامات پر بارش کا زیادہ امکان ہے۔ اترا کنڑ، اڈوپی، جنوبی کنڑ، شیموگہ، چکمگلورو، کوڈاگو اور بیلگاوی اضلاع کے کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ان اضلاع کے لیے 5 جولائی تک یلو الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بنگلور میں 5 جولائی تک کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا زیادہ امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *