urdu news today live

شالنی رجنےش کے خلاف روی کمارکا توہےن آمےزرےمارک
بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ خواتین کے ساتھ مسلسل بدسلوکی :لکشمی ہبالکر
بنگلور۔3جولائی (سالارنےوز)رےاستی وزےربرائے بہبودی خواتین واطفال لکشمی ہبالکر نے کرناٹک کے چیف سکریٹری شالنی رجنیش کے بارے میں تضحیک آمیز ریمارکس کے لئے بی جے پی ایم ایل سی روی کمار پر تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ خواتین کے ساتھ مسلسل بدسلوکی کی جارہی ہے جس طرح سے انہوں نے شالنی رجنیش جیسی سینئر خاتون آئی اے ایس افسر کے بارے میں برا بھلا کہا اس سے بی جے پی ایم ایل سی کی ذہنی کیفیت ظاہر ہوتی ہے۔ یہ روی کمار کی طرف سے خواتین کی پوری نسل کی توہین ہے۔ ہبالکر نے سوال کیا کہ کیا مرکزی بی جے پی لیڈر روی کمار کے بیان کا دفاع کریں گے؟ گزشتہ بیلگاوی اجلاس کے دوران جب سٹی روی نے میرے بارے میں برا بھلا کہا تو پارٹی لیڈروں نے کچھ نہیں کہا۔ مرکزی قائدین ایسے منہ پھٹ قائدین کے بیانات کی بالواسطہ حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی لیڈروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خواتین کو کتنی عزت دیتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی لیڈر جو ذمہ دار عہدہ پر فائز ہوتے ہوئے اس طرح کے تضحیک آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہیں وہ ذہنی طور پر پشیمان ہیں۔ لکشمی ہبالکر نے کہا کہ انہیں مستقبل میں اس طرح کے بیانات نہیں دینا چاہئے اور ذمہ داری سے کام کرنا چاہئے۔ وزیر نے مطالبہ کیا ہے کہ روی کمار نے عوامی سطح پر خاتون افسر کے بارے میں برا بھلا کہاہے ،اس پر روی فوری طور پر معافی مانگیں۔ لکشمی ہبالکر نے خبردار کیا ہے روی کمار اپنی غلطی کا احساس کرنا چاہئے اور معافی مانگنی چاہئے ورنہ روی کمار کو عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ودھان سودھا میں گاندھی کے مجسمے کے سامنے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے قانون ساز کونسل کے رکن این روی کمار نے کہا تھاکہ ریاستی چیف سکریٹری شالنی رجنےش ساری رات ریاستی حکومت کے لیے اور سارا دن وزیر اعلیٰ کے لیے کام کرتی ہیں۔ اس سے ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اسی تناظر میں کانگریس لیڈر منوہر نے اس کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *