urdu news today live

کس موقع پرکےاہوناہے وہ ہوکررہے گا
رےاستی قےادت کی تبدےلی کے تعلق سے ڈی کے سرےش کابےان
بنگلور۔3جولائی (سالارنےوز)ریاست میں وزےراعلیٰ کی تبدیلی کے تنازعہ کے درمیان سابق رکن پارلےمان ڈی کے سریش کا پراسرار بیان تجسس کا باعث بن گیا ہے،کہاکہ کس وقت کےاہوناہے وہ ہوکررہے گا۔ بروزجمعرات بنگلورو میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سدارامیا کے اس بیان میں کیا غلط ہے کہ وہ پانچ سال تک وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ وزیراعلیٰ اقتدار میں ہیں اور رہیں گے۔ کانگریس لیڈروں نے انہیں سی ایل پی میٹنگ میں وزےراعلیٰ بنایاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ پانچ سال تک وزیراعلیٰ رہےں گے۔ ڈی کے شیوکمار نے کانگریس پارٹی کے ایک ڈسپلن سپاہی کے طور پر پارٹی کے فیصلہ پر قائم رہتے ہوئے یہ بیان دیا ہے کہ سدارامےانے کہاہے کہ تو پھروہی وزےراعلیٰ رہےں گے۔ ڈی کے سریش ہمیشہ پارٹی کے وفادار رہے ہیں،کل بھی رہےں گے۔ کے پی سی سی کے صدر کے طور پر، نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ان کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے حکم اور ہائی کمان کے فیصلہ کا خیر مقدم کرنا ہو گا۔ مےرے بھائی کو وزیراعلیٰ بنانے کی خواہش ہے۔ ماضی میں بھی تھی اور آج بھی ہے۔ ہمیں آج بھی امید ہے، کل بھی یقین ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھروسہ اورےقےن کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ اےک سوال کے جواب مےں انہوں نے کہاکہ ڈی کے شےوکماربے بس نہیں ہےں۔ شےوکمار نے لاچاری کے طور پر کوئی آپشن نہ ہونے کابےان نہےں دےا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کا احترام کریں۔ وزیراعلیٰ بننے کی ہر کسی کی خواہش ہے۔ لیکن ان کی قسمت مےں لکھاہونابھی چاہئے نا،سب خدا کی مرضی ہے۔ دےکھو!سدانند گوڈا کی بس اتنی خواہش تھی کہ انہےں کے ایم ایف کا صدر بنا دےاجائے۔ بسواراج بومئی کی خواہش تھی کہ انہےں بس کابےنہ مےں وزےربنادےاجائے۔ لیکن ان کی قسمت کےسے کھلی کہ وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ بن گئے۔ کیا ویرپا موئیلی ذات کی حمایت کے بغیر وزیر اعلیٰ نہیں بنے؟ دھرم سنگھ، جو پارٹی کے ایک ڈسپلن سپاہی تھے، وزیر اعلیٰ بن گئے۔ انہوں نے اس طرح کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثالےں کافی ہیں۔ اسی موقع پر ڈی کے سریش نے ےہ پراسرار بیان دےا کہ جو کچھ ہونا ہے ہوکررہے گا۔ ےہ بےان سدارامےاکی ٹےم پرطنزکسنے کی مانندہوگےاہے۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *