urdu news today live

سدارامےاپسماندہ طبقات کے طاقتورلےڈرہےں
ان کی لےڈرشپ کوپارٹی استعمال کرنے جارہی ہے:شےوکمار
بنگلور۔8جولائی (سالارنےوز)نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارنے کہاکہ سدارامےاپسماندہ طبقات کے بااثرقائدہےں۔ان کی قےادت اور لےڈرشپ کوپارٹی استعمال کررہی ہے۔بروزمنگل دہلی مےں اےک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی کے شےوکمارنے ےہ جانکاری دی اورکہاکہ اسی مہےنہ کی 15تارےخ کواے آئی سی سی کے پسماندہ طبقات کی کونسل کااجلاس بنگلورمےں منعقد ہونے جارہاہے۔ دہلی مےں سےاست سے جڑے کسی اجلاس کے انعقادکے بارے مےں پوچھاگےاتوشےوکمارنے کہاکہ اسی مہےنہ کی 10تارےخ کو مےں ،وزےراعلیٰ سدارامےا اوراے آئی سی سی کے جنرل سکرےٹری کے ساتھ اےک مےٹنگ کرنے جارہے ہےں۔اس مےں پارٹی سے متعلق معاملات زےر بحث آنے والے ہےں۔ 10جولائی کومنعقدہونے جارہے اجلاس کامقصدسدارامےاکواوبی سی کمےٹی کاصدربنانے کی وجہ سے ہے؟ مےڈےاکے اس سوال پر شےوکمار نے کہاکہ ِنہےں ! پارٹی کی تنظےم کاری کے لےے اجلاس منعقدہورہاہے۔انہوںنے مزےدکہاکہ قومی سطح کے اوبی سی قائدےن کااجلاس اسی مہےنہ کی 15تارےخ کو بنگلورمےں ہونے جارہاہے۔کے پی سی سی ہی اس اجلاس کی مےزبان ہوگی۔ےہ اجلاس ہماری رےاست مےں ہونے کی وجہ سے ہمارے وزےراعلیٰ اس اجلاس کی صدارت کرنے جارہے ہےں۔ا س اوبی سی کمےٹی کے چےف نہ بھی ہونے کے باوجودسدارامےاملک کے بااثراورطاقتورلےڈرہےں۔اس لےے ان کی قےادت مےں اجلاس ہونے جارہاہے۔پسماندہ طبقات کے متحدکرنے مےں سدارامےاکاکردار پارٹی کے لےے بے مثال اوربے شماررہاہے۔اس لےے کانگرےس پارٹی ان کی قےادت اورصلاحےت کواستعمال مےں لارہی ہے۔اےک سوال کے جواب مےں انہو ںنے کہاکہ فی الحال رےاست مےں وزےراعلیٰ کی کرسی خالی نہےں ہے۔اس لےے اب اس معاملہ مےں بحث کرنامناسب معلوم نہےں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *