کیا ہے حج کمیٹی کے ذریعہ20دن کا حج پےکےج
بنگلورو۔14 جولائی(سالارنیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے پہلی بار مختصر مدتی حج پےکیج متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جو کہ محض 20دنوں کا ہو گا۔ اب تک حج کمیٹی کے ذریعہ ہونے والا سفر 40-45دنوں تک کا ہوا کرتا تھا جس میں 8دن مدینہ منورہ میں قیام ، مناسک حج کے پانچ دن اور بقےہ دن مکہ مکرمہ میں قیام کے ہوتے ۔ لےکن پہلی بار مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے جو مختصر مدتی حج پےکےج متعارف کروایا جا رہا ہے اس 20روزہ پےکےج میں مدےنہ منورہ میں قیام 2۔3دن کا ہو گا ۔ےہ تفصیلات پےر کے روز کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین ایس ذوالفقار احمد خان ٹیپو نے بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے مختصر مدتی حج پےکےج کےلئے جو شرائط مقرر کی گئی ہیں ان کے تحت ملک بھر میں صرف محدود تعداد میںلوگوں کو مختصر مدتی حج کے سفر کےلئے منتخب کیا جائے گا ۔ ملک میں عازمین حج کی روانگی کے صرف سات مقامات احمد آباد، دہلی ، ممبئی، حیدرآباد،چینئی، کوچن اور بنگلورو سے ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان رہنما خطوط کے مطابق مختصر مدتی حج پےکےج کی رقم عام رقم سے زیادہ ہوگی۔ البتہ اس کےلئے رہنما خطوط وہی ہوں گے جو عام حج درخواستوں کے ہوں گے۔ ٹیپو نے بتایا کہ مختصر مدتی حج پےکےج کےلئے اگر درخواست دینے والوں کی تعداد مقررہ تعدادسے زیادہ ہو تو ان کا الگ سے آن لائین قرعہ کیا جائے گا اور ان کی ایک علےحدہ ویٹنگ لسٹ بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حج کےلئے درخواست دینے کے مرحلہ میں ہی ےہ انتخاب کیا جانا چاہئے کہ وہ مختصر مدتی سفر پر جانا چاہتے ہیں ۔ درخواست دینے کے بعد میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اگرمختصر مدتی سفر کے قرعہ میں کسی عازم کا انتخاب نہیں ہو ا تو ان کے کورنمبر کو عام درخواستوں میں شمار کر لیا جائے گا اور اگر اس کے قرعہ میں ان کا نمبر آ جائے تو وہ عام زمرہ میں سفر حج پر جا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک کورنمبر میں شامل تمام عازمین حج کو ایک ہی پےکےج کا انتخاب کرنا ہو گا ۔ ایک کور نمبر کے تحت الگ الگ پےکےج الاٹ نہیں ہو ں گے۔
کےٹرنگ خدمات: ذوالفقار احمد خان نے بتایا کہ پہلی با ر عازمین حج کو سفر کے دوران مناسب شر ح کی ادائیگی پر حج کمیٹی نے کےٹرنگ خدمات کی بھی پےش کش کی ہے۔ حج درخواست بھرتی کرتے وقت اس کا بھی انتخاب کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے حجاج کو سفر حج کے دوران زیادہ وقت عبادتوں میں گزارنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے اگر کیٹرنگ کی اسکیم نافذکی جاتی ہے اور اس کےلئے کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کو منظوری دی جائے تو کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی ارض مقدس میں کرناٹک کے تمام حاجیوں کو کیٹرنگ خدمات فراہم کرنے کےلئے تیار ہے۔
32Win is a top-tier, trusted online betting platform in Asia, legally licensed under the supervision of PAGCOR and Curacao eGaming. The platform offers a wide variety of entertainment options, including sports betting, live casino, card games, fish shooting, lottery, and cockfighting.
Designed with a user-friendly interface that works smoothly across all devices, 32Win also features advanced security systems to ensure a safe, transparent, and reliable gaming environment. Players can also enjoy a range of attractive promotions and bonuses tailored to enhance their experience.