urdu news today live

حج2026: پرائیویٹ آپریٹروں کے لئے 30فیصد کوٹہ مختص
امسال سفر حج کے خواہشمندوں کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی: شوکت علی سلطان
بنگلورو، 14 جولائی(سالار نیوز) حج 2026کےلئے ہندوستان کو سعودی حکومت کی طرف سے 1.75لاکھ حاجیوں کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے اس میں سے 30فیصد پرائیوٹ ٹور آپریٹروں کو فراہم کرنے کےلئے مرکزی وزارت اقلیتی امور کی طرف سے رضامندی ظاہر کی گئی ہے اس لئے امسال سفر حج بیت اللہ کےلئے پرائےویٹ ٹور آپرےٹروں کے ذریعہ روانگی میں کسی طرح کی دشواری نہیں ہونی چاہئے۔ ےہ بات پےر کے روز شہر کے فریزر ٹاو¿ن میں البشریٰ ٹور س اینڈ ٹراولس کے نئے دفتر کے افتتاحی پروگرام کے دوران کرناٹکا اسٹیٹ حج آرگنائزرس اسوسی ایشن کے صدر شوکت علی سلطان نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حج 2025کے دوران اچانک رقم کی ادائیگی نہ ہونے کی بنیاد پر پرائیویٹ حج گروپوں کے کوٹے میں 80فیصد کی تخفیف کر دی گئی جس کی وجہ سے بہت سارے عازمین حج جو پرائیوےٹ ٹور سے جانے کا ارادہ رکھتے تھے سفر نہ کر سکے۔ چونکہ بیشتر پرائےویٹ ٹور آپریٹروں نے گزشتہ سال ہی کافی رقم اپنے اپنے نسک ویلےٹ میں جمع کر رکھی ہے اس لئے امسال رقم کی ادائیگی کا کوئی بڑا مسئلہ کھڑا نہیں ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ حسب سابق امسال حج بیت اللہ کےلئے پرائیوےٹو ٹورس سے عازمین کی روانگی کا سلسلہ بحال رہے گا۔ اس سے قبل ریاستی وزیر برائے ہاو¿زنگ ، اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان نے البشریٰ ٹورس اینڈ ٹراولس کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی اے سی سرینواس، کرناٹکا مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین بی کے الطاف خان، کرناٹکا اسٹیٹ حج کمٹی کے چیئرمین ذوالفقار احمد خان ٹیپو،حج کمیٹی کے رکن سید مجاہد اور دیگر موجود تھے۔ البشریٰ ٹورس کے مالک محمدرفیع سیٹھ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *