urdu news today live

پرساد میں قصداً زہر ملایا گیا تھا۔
عوام کے درمےان رہنے سے ہی انتخابات مےں جےت ہوگی
گرےٹربنگلوراتھارٹی کے تحت پانچ کارپورےشن کی تشکےل ،عنقرےب الےکشن: ڈی کے شےوکمار
بنگلور۔15جولائی (سالارنےوز)نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارنے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ گرےٹربنگلوراتھارٹی(جی بی اے)کے تحت پانچ کارپورےشنوں کوتشکےل دےتے ہوئے بہت جلدان کے لےے انتخابات کروائے جائےں گے۔بروزمنگل کے پی سی سی دفترکے بھارت جوڑ و بھون مےں گےارنٹی اسکےموں کے نفاذکمےٹی کے رےاستی ،ضلعی اورتعلقہ سطح کے عہدےداروں کے اجلاس مےں شرکت کرتے ہوئے ڈی کے شےوکمار نے کہاکہ گرےٹربنگلوراتھارٹی تشکےل دی گئی ہے۔اس کے ذرےعہ پانچ کارپورےشنوں کوہم ہرصورت مےںبناکررہےں گے۔اس ضمن مےں رکن اسمبلی رضوان ارشدکی قےادت مےں اےک کمےٹی بنائی گئی ہے۔ہوسکتاہے چندلوگ اس کی عوامی طورپرمخالفت کرےں،لےکن انتظامےہ نقطہ نظرسے بی بی اےم پی کوتقسےم کےاجارہاہے۔کارپورےشن اگرتشکےل پاتے ہےں تو ہماری پارٹی کے اراکےن کوزےادہ سے زےادہ سے مو اقع ملےں گے۔اس کے لےے بنےادڈالنے کی ضرورت ہے۔کےونکہ اکےلے شےوکمارکی جانب سے حکومت لاناممکن نہےں ہے۔ڈی کے شےوکمارنے پارٹی ورکرس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ کارکن اورورکرس ہی پارٹی کی جان ہوتے ہےں۔ہم ودھان سودھامےں بےٹھ کرفےصلہ کرسکتے ہےں ،مگرحکومت کے سفےرآپ ہےں۔ہمارامسقتبل اوربنگلورکامستقبل آپ کے ہاتھوں مےں ہے۔آپ بھی یہ کام کریں۔ ہم ہر وارڈ اور پنچایت میں گارنٹی کانفرنس منعقد کرنے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ اس کے ذریعے کارکنوں کو بااختیار بنانے کا کام کیا جائے گا۔ آج کے پروگرام میں شکست خوردہ امیدواروں، بلاک صدور، سابق کونسلروں کو بلایا گیا ہے، اور آپ کی تقدیر کا فیصلہ ہوگا کہ آپ اس معاملے پر کس طرح کام کرتے ہیں ۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ شےوکمار اوراےچ اےم ریونا کے آگے پیچھے گھومنے سے آپ کو میونسپل الیکشن کا ٹکٹ مل جائے گا، تو اس خوش فہمی کو اپنے سر سے نکال دیں۔ آپ کو مقامی سطح پر کام کرنا چاہئے،جوعوام مےں رتہاہے وہی قےادت کرسکتاہے۔ انہوں نے مزےدکہاکہ اگر 33 فیصد ریزرویشن نافذ ہو جائے تو 75 خواتین ایم ایل اے بن سکیں گی۔ ہر کوئی ایم ایل اے یا میونسپل ممبر نہیں بن سکتا۔ گھر میں ڈانٹ بھی پڑتی ہے اس کوبرداشت کرجاتی ہےں،اس کے باوجود ہماری خواتین کارکن پارٹی کے لیے کام کرتی ہیں۔ ان کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔ اس کے لیے ہم نے سیاست میں 33فےصدریزرویشن لانے کی کوشش کی تھی۔ اسے مستقبل میں لاگو ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اسے اگلے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے لیے لاگو کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اگر اس پر عمل ہوتا ہے تو ہمارے ساتھ 75 خواتین ایم ایل اے ہوں گی۔ ہم نے پہلے ہی بلدیاتی اداروں میں 50فےصدریزرویشن دے دیا ہے۔ڈی کے شےوکمارنے کہاکہ راہل گاندھی نے ہمیں قیادت تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس لیے ہم ان کالجوں میں طلبہ کی سطح کے انتخابات کرانے پر بات کر رہے ہیں جو اب بند ہو چکے ہیں۔ پارٹی تنظیم میں محنت کرنے والوں کو ہم نے صدر کا عہدہ دیا ہے۔ آپ اپنے بوتھوں، وارڈوں میں مضبوط ہوں گے۔ آپ کو آپ کے ایم ایل اے، شکست خوردہ امیدوار پہچانیں گے۔ ہمارے امیدوار اتنے ہی مضبوط ہوں گے جتنے آپ ہیں۔ اگر آپ کمزور ہیں تو وہ بھی کمزور ہوں گے۔ کارکن مضبوط نہیں تو پارٹی کیسے مضبوط ہو گی۔انہوں نے کہاکہ یہ گارنٹی کمیٹیاں صرف پانچ گارنٹی اسکیموں تک محدود نہیں ہیں۔ وہ حکومت کی تمام عوام نواز اسکیموں کے حوالے سے حکومت کی آواز بنیں۔ آپ گارنٹی اسکیموں اور اکھاتہ تقسےم کے نام پر گھر گھر جا سکتے ہیں۔ آپ گھر گھر جا کر لوگوں کے دل جیتیں۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو پانچ میونسپلٹیوں میں کامیابی حاصل کرناہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *