راﺅڈی شےٹرشےوکمارقتل معاملہ مےں
بی جے پی رکن اسمبلی ، بائرتی سرےش کے خلاف اےف آئی آردرج
بنگلور۔16جولائی (سالارنےوز)منگل کی رات ہلسورو کالے کے قریب ایک مکان کے سامنے راﺅڈی شیٹر شیوکمار عرف بکلو شیوا کے قتل کے سلسلہ میں کے آر حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی بائرتی بسواراج کے خلاف بھارتی نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔بائرتی بسواراج قتل کے اس معاملہ میں پانچوےں ملزم کے طورپرشناخت کےے گئے ہیں، اس قتل کے دیگر ملزمان جگدیش، کرن، ومل اور انل کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔شیوکمار کی ماں نے بھارتی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس میں الزام لگایا گیا کہ قتل کا تعلق زمین کے لین دین سے ہے۔ ایف آئی آر درج کرنے والی پولیس نے اس سلسلہ مےں تفتیش شروع کردی ہے۔ یہ ممکن ہے کہ ایم ایل اے کو نوٹس دے کر پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جائے۔
مقتول کی ماں کابےان: مقتول شےوپرکاش کی ماںوجئے لکشمی کاکہناہے کہ بائرتی بسواراج کی تحرےک سے مےرے بےٹے کاقتل کےاگےاہے۔شےو کمار نے کئی بارکہاتھاکہ بائرتی بسوارج،جگدےش اورودےگرکی طرف سے انہےں قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔ملزموں نے کئی باربکلوکوقتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔شکاےت مےں کہاگےاہے کہ کتنورقرےب خرےدے گئے سائٹ کے معاملہ مےں ملزموں نے شےوکمارکودھمکی دی تھی۔منگل دےررات سفےداسکارپےوکارمےں آئے آٹھ تانوملزموں نے دھاردھارہتھےاروں سے بکلوپرحملہ کردےا۔