وزےراعلیٰ اورنائب وزےراعلیٰ اراکےن اسمبلی کوفنڈدےتے ہےں سرجے والانہےں
کانگرےس انچارج کی اےم اےل اےزکے ساتھ مےٹنگ پرراجناکے بےٹے کی ناراضی
بنگلور۔16جولائی (سالارنےوز)ریاستی کانگریس انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا کے خلاف عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ رےاستی وزیر برائے کوآپرےٹےو کے این راجنا کے ناراضگی ظاہر کرنے کے بعد اب ان کے بیٹے رکن کونسل آر راجندر نے اپنا غصہ ظاہر کیا ہے۔ بروز چہارشنبہ بنگلورو کے ایک نجی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے براہ راست سوال پوچھاکہ کیا سرجے والا اراکےن اسمبلی کو فنڈ فراہم کرتے ہیں؟ کانگریس میں سرجے والا کی ایم ایل ایز اور وزراءسے ملاقات کے بارے میں ظاہر کی گئی ناراضگی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزےراعلیٰ اور نائب وزےراعلیٰ ہی ہوتے ہےں جو اراکےن اسمبلی کے حلقوں کے لےے فنڈ فراہم کرتے ہیں، یقیناًےہ معاملہ طویل عرصہ سے جاری ہے کہ وزےرارعلیٰ اور پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سے بات کرنے کا رواج رہا ہے، لیکن اس بار سرجے والا کوےہ کام کرتے دےکھاجارہاہے۔یہ درست ہے کہ سرجے والا کے اس اقدام سے رےاستی اراکےن اسمبلی مےں عدم اطمینان ہے۔ جس پر کئی سینئر ایم ایل اے اپنی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا سرجے والا فنڈ فراہم کریں گے؟ انہوںنے کہاکہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ سرجے والا کے ساتھ میٹنگ ختم ہونے کے بعد یہ کیا موڑ لے گا۔ سرجے والا گزشتہ تین دنوں سے وزرا ءکے ساتھ ون ٹو ون بات چیت کر رہے ہیں۔ لیکن راجنا اس میٹنگ سے غائب ہیں۔ انہوں نے شرکت نہیں کی کیونکہ وہ غیر ملکی دورے پر ہیں، جس کے بعد راجندر کی ناراضگی تجسس کی وجہ بن گئی ہے۔