urdu news today live

کرناٹک حکومت کا کسان پرورفےصلہ ۔آندھراپردےش اچکنے کی فراق مےں
رےاست مےں تمام صنعتوں کے لےے زمےن دستےاب ہے:اےم بی پاٹل
بنگلور۔16جولائی (سالارنےوز)رےاستی وزےربرائے بڑی و درمیانی صنعت اےم بی پاٹل نے کہاکہ ڈیفنس اور ایرو اسپیس پارک کے قیام کے لیے دیونہلی میں جو اراضی ایکوائر کی جانی تھی اسے کسانوں کے مفاد میں ترک کرنا پڑا۔ لیکن ان صنعتکارکے لےے جہاں کہیں گے انہیں زمین فراہم کی جائے گی۔ آندھرا پردیش کے وزیر نارا لوکیش کے بلائے جانے پر کوئی بھی صنعتکار یہاں سے آندھراپردےش نہیں جائے گا۔ بروزچہارشنبہ کے پی سی سی کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرو اسپیس سیکٹر میں ریاست کی حصہ داری ملک کا 65 فیصد ہے۔ عالمی سطح پر ہمارے پاس کام کا تیسرا بہترین ماحول ہے۔ صرف صنعتوں کو زمین دےنے سے کوئی صنعتکار وہاں نہیں جاتا۔ انہوں نے جواب دیا کہ کام کا ماحول بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میں نے نارا لوکیش کا ٹویٹ بھی دیکھا ہے۔ میں نے وہاں بھی جواب دیا ہے۔ ایم بی پاٹل میں بھی صلاحیت ہے، کرناٹک بھی قابل ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں نہ صرف ایرو اسپیس بلکہ تمام قسم کی صنعتوں جیسے مصنوعی ذہانت(اے آئی)، ڈےپ ٹےک اورآئی ٹی جےسی صنعتوں کے لےے زمین موجود ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ایک بھی صنعتکار کو کرناٹک چھوڑنے نہیں دیں گے۔ ہم ایرو اسپیس کے کاروباریوں کو نہ صرف زمین فراہم کریں گے بلکہ پانی اور بجلی بھی فراہم کریں گے۔ پاٹل نے وضاحت کی کہ ریاست میں صنعتی علاقوں کے لیے ہمارے حصہ کے پانی کو استعمال کرنے کے لیے 3,600 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر بی وائی وجئےندر اب صنعتکاروں کی طرف سے بول رہے ہیں۔ اگر حکومت دیونہلی تعلقہ میں کسانوں کی زمین حاصل کرنے کے لیے آگے آتی تو وہ کسانوں کی طرف سے بات کرتے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جو بھی کریں میرے لیے صرف ریاست کا مفاد اہم ہے۔میں نے پارٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا کو محکمہ صنعت میں ہونے والی پیش رفت اور دیونہلی واقعہ کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *