urdu news today live

او بی سی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ،کئی اہم قراردادےں منظور
راہل گاندھی کو”انصاف کاجنگجو“خطاب دےنے کافےصلہ
بنگلور۔16جولائی (سالارنےوز)پسماندہ طبقات کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ میں تین اہم قراردادیں لائی گئیں جن میں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو ”انصاف کاجنگجو“ کا خطاب دینا بھی شامل ہے۔ وزےراعلیٰ سدارامیا نے بنگلور ڈیکلریشن کے نام سے قراردادوں کا اعلان کیا۔ او بی سی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منگل اور چہارشنبہ کو بنگلورو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تین قراردادیں اور مستقبل کے ایجنڈے پر فیصلہ کیا گیا۔منظورکردہ قراردادےں اس طرح ہےں۔ 25 جولائی کو دہلی میں منعقد ہونے والی کانگریس او بی سی لیڈرشپ شرکاءکانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے ایک قرارداد پیش کی گئی۔ اس کانفرنس کا افتتاح اے آئی سی سی صدر ملیکارجن کھرگے کریں گے۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان کی مردم شماری کمیشن کے ذریعہ قومی سطح پر ذات کی مردم شماری کرائی جائے۔ اس ذات پات کی مردم شماری میں سماجی، معاشی، تعلیمی، روزگار اور سیاسی مسائل پر غور کیا جانا چاہئے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ریاست تلنگانہ کی ذات پات کی مردم شماری کو ایک ماڈل تصور کیا جائے۔50فےصد ریزرویشن کی حد ختم کی جائے اور 75فےصد ریزرویشن فراہم کی جائے۔ اس پر اصرار کرنے کی قرارداد کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھی ریزرویشن لاےاجائے۔
مستقبل کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال:پسماندہ طبقات کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں مستقبل کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کچھ فیصلے کئے گئے۔ 25 جولائی کو دہلی میں” انصاف کانفرنس مےں حصہ داری“ کا انعقاداوراس کانفرنس کو کامیاب بنانے کا فیصلہ۔ اس کانفرنس کا افتتاح اے آئی سی سی صدر ملےکارجن کھرگے کریں گے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی تقریر کریں گے۔ تمام ریاستی دارالحکومتوں میں پسماندہ طبقات کے حق میں ایک بڑی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ۔ ملک بھر میں پسماندہ طبقات کی قیادت تیار کرنے کے لیے کارروائی۔ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے کانگریس کارکنوں کے لیے مسلسل ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس دوران لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو پسماندہ طبقات کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ میں انصاف کاجنگجوکا خطاب دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *