urdu news today live

کنڑا پرچم کو منظوری دینے کا مطالبہ کرنے ریاست کا وفد دہلی جائے گا: شیو راج تنگڈگی
بنگلورو۔19 جولائی(سالار نیوز) ریاستی وزیربرائے کنڑا اینڈ کلچر شیوراج ایس تنگڈگی نے ہفتہ کے روز کہا کہ انہوں نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر کنڑ اپرچم کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی مانگ کی ہے۔انہوں نے مطالبہ پر زور دینےکےلئے مرکزی وزیر ثقافت گجیندر سنگھ شیخاوت سے ملاقات کےلئے ان کی قیادت میں ایک وفد دہلی لے جانے کی بھی اعلان کیا۔انہوں نے میڈیا سے کہا کہکرناٹک کا موجودہ جھنڈا سرکاری نہیں ہے۔ ہم مرکزی حکومت سے اسے ریاستی جھنڈے کا سرکاری درجہ دینے کی درخواست کریں گے۔ مرکزی وزرا پرہلاد جوشی اور شوبھا کرندلاجے، دونوں کرناٹک سے ہیں اور کنڑا زبان کی وکالتکےلئےجانے جاتے ہیں، ان کو چاہئے جھنڈے کی منظوری حاصل کرنے میں پہل کریں۔وزیر نے مزید کہا کہ وفد جلد ہی دہلی روانہ ہوگا۔وزیر نے واضح کیا کہ خط میں انہوں نے واضح طور پر لکھا ہے کہ قومی ترنگے کے نیچے کنڑا جھنڈا لہرایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ ہندوستانی آئین میں علیحدہ ریاستی پرچم رکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ریاستی جھنڈا لوگوں کی ثقافت، جذبات اور شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔کنڑا زبان کےلئے ناکافی فنڈز مختص کرنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہکنڑ کو جو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا گیا ہے وہ ایک علامتی اشارہ بن گیا ہے۔ کنڑ اکو مختصکئے گئے فنڈ تمل کے مقابلہ میں بہت کم ہیں۔ ہم مرکز سے کنڑا زبان کی ترقی اور ترویج مزید فنڈز جاری کرنے کی درخواست کریں گے۔کرناٹک حکومت نے، وزیر اعلیٰ سدارامیا کی قیادت میں، اس سے قبل ریاستی جھنڈے کی تجویز کو منظوری دی تھی جسے کنڑا اور ثقافت کے محکمہ کی طرف سے قائم کردہ نو رکنی کمیٹی نے ڈیزائن کیا تھا۔ یہ تجویز پہلی بار2017میں پچھلی کانگریس حکومت کے آخری مرحلہ کے دوران مرکز کو بھیجی گئی تھی۔دریں اثنا، بی جے پی نے کنڑ پرچمکےلئے حکومت کے نئے سرے سے دباو¿ پر تنقید کی ہے۔ اپوزیشن لےڈرآر اشوکا نے الزام لگایا کہ یہ مسئلہ عوام کی توجہ اس طرف سے ہٹانے کےلئے اٹھایا گیا ہے جسے انہوں نے ترقی کی فراہمی میں حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *