راو¿ڈی شیٹر بکلو شیو ا قتل کیس کے سلسلہ میں رکن اسمبلی بائرتی بسواراج سے پوچھ گچھ
بنگلورو۔19 جولائی(سالار نیوز)ایک رئیل ایسٹیٹ تاجر اور راو¿ڈی شیٹرکو قتل کرنے کے چار دن بعد، بی جے پی رک اسمبلی بائرتی بسواراج، جن کو ایک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، 19جولائی کو پوچھ گچھ کےلئے بنگلورو پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔شیو پرکاش عرف بکلو شیوا کا 15جولائی کی رات بھارتی نگر میں مینی ایونیو روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔ پانچ مشتبہ افراد نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کے بعد اس قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اہم ملزم فرار ہے۔کے آر پورم کے رکن اسمبلی بائرتی بسواراج کو اس کیس کی ایف آئی آر میں ملزم نمبر 5کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ رکن اسمبلی اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی)پرکاش راٹھوڈ کے سامنے پیش ہوئے، جو تحقیقات کی سربراہی کر رہے ہیں۔پولیس نے اسے پوچھ گچھکےلئے حاضر ہونے کا نوٹس دیا تھا۔ بسواراج کرناٹک کی ہائی کورٹ کی ہدایت کی بنیاد پر پولیس کے سامنے پیش ہوئے، جو ایف آئی آر کو چیلنج کرنے والی ان کی درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔ عدالت نے انہیں تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کی۔بھارتی نگر پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، بائرتی بسواراج پر الزام ہے کہ انہوں نے ملزمین کو بھڑکایا جس کی بنیاد پر ان لوگوں نے ماضی کی دشمنی اور جائیداد سے متعلق تنازعات کے سلسلہ میں شیو پرکاش کے قتل کا دعویٰ کیا تھا۔