urdu news today live

ملےکارجن کھرگے کارےاستی سےاست مےں آناکچھ غلط نہےںہے
معطلی اےک انتظامی فےصلہ تھا،بی دےانندکودوبارہ پولےس کمشنرکاعہدہ نہےں دےاجائے گا:وزےرداخلہ
بنگلور۔29جولائی (سالارنےوز)رےاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر سی بی کی جیت کی تقریب کے دوران چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ کے معاملہ میں بنگلور سٹی پولیس کمشنر بی دےانندکو معطل کر دیا گیا تھا،اب انہیں دوبارہ وہی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔بروز منگل بنگلورو میںمےڈےا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملہ مےں معطلی ایک انتظامی فیصلہ تھا۔ اسے واپس لے لیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور محکماجاتی انکوائری کی جائے گی۔ بی دیانند کو وہی (کمشنر) عہدہ نہیں دیا جائے گا۔ انہےں دوبارہ کمشنر نہیں بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ان کی سنیارٹی (رینک) کے مساوی عہدہ دیا جائے گا۔ کابینہ نے چنا سوامی اسٹیڈیم کے قریب بھگدڑ کے معاملہ پر مائیکل ڈی کنہا کی رپورٹ پر بحث کی۔ بحث کے بعد معطلی واپس لینے اور انکوائری جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک افسر کو یہ موقع نہیں ملا کیونکہ وہ سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل(سی اے ٹی) میں گیا تھا۔سی اے ٹی اگرحکم واپس لےنے کی ہداےت دےتاہے تو دوسرے افسران کی طرح، ہم اس پر غور کریں گے ۔ انہوں نے اےک سوال کے جواب مےںکہاکہ جب ہم نے خود معطلی کا حکم واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے تو حکومت کودھچکانہےں کہاجائے گا۔
کھرگے رےاستی سےاست مےں آئےں توکوئی حرج نہےں ہے:وزےرداخلہ نے مزےدکہاکہ جن لوگوں نے اے آئی سی سی صدر ملےکارجن کھرگے کے بارے میں اب تک بات کی ہے وہ ان کی سطح تک نہیں پہنچے ہیں۔ کھرگے نہ صرف کانگریس پارٹی بلکہ پوری قومی سیاست میں ایک سینئر لیڈر ہیں۔ اس پر غور کےاجاناچاہئے۔ ان کے بیان پر تنقید درست نہیں۔ وہ تمام عہدوں پرفائزہونے کے لاحق ہےں۔ انہیں سےاست مےں50 سال کا بے پناہ تجربہ ہے۔ ان کے بیان کو غلط سمجھنا درست نہیں۔ کچھ لوگوں کاکہناہے کہ ملےکارجن کھرگے کوریاستی سےاست میں آنے دیںاوروزےراعلیٰ بننے دےں۔ میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں پرمےشورنے کہاکہ وہ وزیراعلیٰ بننے کے لیے آ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملےکاکرجن کھرگے کے ریاستی سیاست میں آنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ وہ ہماری پارٹی میں اہم مقام پر ہیں۔وہ اے آئی سی سی صدر ہےں وہ فےصلہ کرسکتے ہےںکہ وزیر اعلیٰ کون ہونا چاہئے۔ لہٰذا، اگر وہ کہتے ہیں کہ وہ ریاستی سیاست میں داخل ہورہے ہےں تو کسی کو اسے غلط نہیں سمجھنا چاہئے۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ ایم ایل ایز کے مسائل سننے کے لیے وزیر اعلیٰ کی میٹنگ وزیر اعلیٰ کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ اگلے ڈھائی برسوں میں حلقہ کے لحاظ سے کیا کیا ترقی ہو سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ آج سے ہماری پارٹی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ ضلع وار میٹنگیں کریں گے۔ انہوں نے اراکےن اسمبلی کو 50کروڑروپے کی گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مےٹنگ مےں دیگر ترقیاتی کاموں اور پارٹی تنظیم کے بارے میں بات ہوگی۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے 2013 سے 2018 تک کے پی سی سی کے دفتر میں میٹنگیں کی ہےں۔ میں اس وقت صدر تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ایم ایل اے کے مسائل سنے ہےں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *