اداکارہ رمےاکی شکاےت کوسنجےدگی سے لےنے کی ضرورت ہے:پرمےشور
بنگلور۔29جولائی (سالارنےوز)اداکارہ رمیا کے معاملہ پر ردعمل دیتے ہوئے وزےرداخلہ ڈاکٹرجی پرمےشورنے کہا کہ ان شکاےت کو بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔ آج یہ رمیا کے ساتھ ہو سکتا ہے، کل کسی اور کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ اس پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔ بنگلور سٹی پولیس کمشنر متعلقہ افسران کواس معاملہ پر کارروائی کرنے کی ہدایت دیں گے۔مےں کمشنر کو بھی ہدایت دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ سابق رکن پارلےمان اوراداکارہ رمےاکے ساتھ سوشےل مےڈےامےں چلے فحش مسےج اورخواتےن مخالف پوسٹ پرکارروائی کرنے فلم انڈسٹری فاررائٹس اےنڈاکےوالےٹی کی جانب سے اےک مکتوب روانہ کرتے ہوپئے محکمہ داخلہ سے مطالبہ کےاگےاہے کہ سوشےل مےڈےامےں رمےاکے خلاف توہےن آمےزفحش پوسٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ر خود رمےانے نے پےرکے روزشکاےت درج کروائی تھی۔ ریاست میں کھاد کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے وزےرداخلہ نے کہاکہ زیادہ رقم وصول کرنے اور بلیک مارکیٹ میں کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وزیر زراعت نے ضلع کے ڈپٹی کمشنرز اور زراعت کے افسران کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس بار اچھی مانسون کی وجہ سے زرعی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کھاد کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ اس کے مطابق فراہمی کی جائے گی۔ مرکزی حکومت کو بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کھاد کی مطلوبہ مقدار دی جائے،تاکہ کسانوں کوکسی قسم کامسائل کاسامناکرنانہ پڑے۔