urdu news today live

کل شہر میں جلسہ یوم حسین میں نائب وزیر اعلیٰ سمیت ممتاز شخصیتوں کی شرکت
بنگلورو۔یکم اگست (سالار نیوز)شہر میں اتوار کے روز منائے جا رہے جلسہ یوم حسین میں ملک اور ریاست کی ممتاز شخصیتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ان میں نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار، وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور ، ملک کے معروف گلوکار لکی علی کے علاوہ مختلف مذاہب کے رہنما شامل ہےں ۔ ےہ بات جمعہ کے روز معروف ماہر تعلیمات اور کے پی سی سی کے نائب صدر آغاسلطان نے ایک اخباری کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال یوم حسین ؓ کے ذریعے انسانیت کو ایک پےغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ گزشتہ 32سال سے ان پروگراموں کو غیر معمولی کامیابی ملی ہے۔ اس بار مظلوموںسے ےکجہتی کے عنوان پر ہونے والے پروگرام میں دور حاضر میں واقعہ کربلا سے سبق حاصل کرنے اور تعلیمات امام حسین ؓ کی روشنی میں ہماری زندگیوں اور معاشرے کی اصلاح کرنے پر زور دیا جائے گا۔ دنیا بھر میں خصوصیت کے ساتھ ہندوستان بھر میں آج کل نفرت اور تعصب کا جو ماحول عام ہو تا جا رہا ہے اس ماحول میں اگر تمام مذاہب کے رہنماو¿ں کی طرف سے مل کر انسانیت کے پےغام کو عام کیا جاتا ہے تو ےہ بہت بڑی بات ہے۔ یوم حسین کے ذریعے ہمےشہ سے ان کی کوشش ےہی رہی ہے کہ انسانیت کے پیغام کو جہاں تک پہنچے عام کیا جائے۔ اتوار کو ہونے والے پروگرام میں مدعو دیگرمہمانوں میں رکن اسمبلی او ر بی ڈی اے چیرمین این اے حارث، رکن اسمبلی رضوان ارشد، اے آئی سی سی سکریٹری ابھیشیک دت،مولانا شاکر اللہ رشادی، ایران کے رہنما آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ برائے ہند ڈاکٹر عبدالمجید حکیم اللہ شامل ہیں ۔

One thought on “

  1. When I originally commented I clicked the “Notify me when new comments are added” checkbox and now each time a comment is added I get four e-mails with the same comment. Is there any way you can remove people from that service? Bless you!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *