urdu news today live

اسکولی بچوں کے پےنے کے پانی میں زہر ملانے کا واقعہ
ےہ حرکت دہشت گردی سے کم نہیں: سدارامیا
بنگلورو۔یکم اگست (سالار نیوز)شیموگہ کے ایک سرکاری اسکول میں پےنے کے پانی کے ٹینک میں چند شرپسندوں کی طرف سے زہر ملا دئےے جانے کی حرکت کو وزیر اعلیٰ سدارمیا نے دہشت گردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیموگہ ضلع کے ہوسا نگر تعلقہ کے سرکاری پرائمری اسکول میں پےنے کے پانی میں شرپسندوں نے کےڑا مار وا ملا دی ۔ وزیر اعلیٰ نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس کا سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں معصوم بچوں کا قتل کرنے کی نیت سے جو حرکت کی گئی ہے وہ دہشت گردی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ باورچیوں کی حاضر دماغی کے نتیجے میں ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا گیا ۔ اس کےلئے اس اسکول میں کام کرنے والے باورچیو ں کو مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ اس معاملہ کی سختی سے جانچ کی جائے ۔ انہوں نے پولیس حکام سے کہا ہے کہ جو بھی اس معاملہ میں ملوث ہیں ان تمام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ معصوم بچوں کے پےنے کے پانی میں زہر ملانے کی حرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانیت کس قدر پستی تک پہنچ چکی ہے۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *