بنگلورو۔3ستمبر(سالار نیوز)سابق ریاستی وزیر کے این راجنا نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ وہ کانگریس پارٹی چھوڑنے والے ہیں اور جلد ہی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ اخباری نمائندو ں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ےہ بات غلط ہے کہ کانگریس پارٹی نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اورکہا ہے کہ کسی بھی حال میں وہ پارٹی چھوڑنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ےہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ انہوں نے کانگریس چھوڑنے کا ارادہ کر لیا ہے اور بی جے پی میں شامل ہونے کےلئے تیار ہو چکے ہیں ۔مدھوگری میں جن سمپرک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا کی طر ف سے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کےلئے جو گیارنٹی اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں ان کو وہ کافی پسند کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ مدھو گری حلقہ میں ایک سابق وزیر کے طور پرعوام کی خدمت کاکام کررہے ہیں آگے بھی عوام کے درمیا ن رہ کر کام کررتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پر نہ رہنے کی وجہ سے وہ مایوس نہیں ہیں ۔عوام کے ساتھ رہ کر کام کرنے کا ان کو موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حلقہ میں انہوں نے 35ہزار ووٹوںکے بھاری فرق سے جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کیا پھر بھی ان کو وزارت سے مستعفی ہونا پڑا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں ان کے شامل ہونے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ان کو بہت سارے مواقع فراہم کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ میں بی جے پی کے نہیں بلکہ آزاد امیدوار کے طور پر بھی کھڑے ہو جائیں تو وہ کامیاب ہو ں گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مبینہ ووٹ چوری کے خلاف کانگریس رہنما راہل گاندھی نے جو مہم شروع کی ہے اس مہم کا وہ مکمل طور پر ساتھ دیتے ہیں۔


проверить сайт [url=http://rust-vodkabet.com/]вотка бет[/url]