urdu news today live

ےونےورسٹےوں کے خالی عہدے،پنشن سے متعلق
کابےنہ کی سب کمےٹی کی جامع رپورٹ آنے کے بعداقدامات کےے جائےں گے:اےم سی سدھاکر
بنگلور۔17مارچ(سالارنےوز)رےاستی وزےربرائے اعلیٰ تعلےم ڈاکٹراےم سی سدھاکرنے کہاکہ رےاست کے تمام ےونےورسٹےوںمےں خالی عہدوں اوروظےفہ ےاب ملازمےن کی پنشن کے سلسلہ مےں مکمل رپورٹ فراہم کرنے کابےنہ مےں اےک سب کمےٹی تشکےل دی گئی ہے۔ اس کمےٹی کی رپورٹ کے آنے کے بعد مناسب اقدامات کےے جائےں گے۔بروزپےرقانون سازکونسل مےں وقفہ سوالات کے دوران بی جے پی رکن اےس وی سنکنور کے سوال کاجواب دےتے ہوئے سدھاکرنے کہاکہ رےاست کی تمام ےونےورسٹےوں مےں ذرائع آمدنی میں اضافہ کرنے، خالی اورمنظورشدہ عہدوں کے سلسلہ مےں جانکاری پرمشتمل اےک مکمل رپورٹ تےارکرنے کابےنہ کی ذےلی کمےٹی کوہداےت دی گئی ہے۔کرناٹک ےونےورسٹی، بنگلور ےونےورسٹی اورمےسورےونےورسٹی سمےت تمام ےونےورسٹےوں مےں اوسط 2800عہدے خالی ہےں۔گزشتہ بی جے پی حکومت نے ےونےورسٹےوں مےں موجودخالی عہدوں کوبھرتی نہےں کیا جس کی وجہ سے ےہ مسئلہ بہت بڑابن گےاہے۔انہوں نے تشوےش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ چند ےونےورسٹےوں مےں غےرسائنٹفک عہدے بھی بن گئے ہےں۔دوسری طرف چندےونےورسٹےوں مےں مناسب عددمےں تدرےسی اورغےرتدرےسی عہدے خالی ہےں۔جبکہ ان عہدوں کوخالی نہےں رہناچاہئے تھا۔ان تمام مسائل کودرست کرنے کے مقصدسے کابےنہ کی سب کمےٹی تشکےل دیتے ہوئے اس کمےٹی کواس پرمکمل رپورٹ تےارکرنے کی ہداےت دی گئی ہے۔رپورٹ آنے کے بعد مناسب اقدامات کرنے مےں آسانی ہوگی۔ اس کے علاوہ ےونےورسٹےوں مےں ذرائع آمدنی بڑھانے اوراضافی اورغےرضروری اخراجات پر قابوپانے ےونےورسٹی اےکٹ مےں ترمےم کرنے پر غور کےاجارہاہے۔اےم سی سدھاکرنے کہاکہ رائچورےونےورسٹی مےں خالی پڑے ہوئے 25اسسٹنٹ لکچررس کے عہدوںپرتقرری کارروائی کرناٹک اےگزامنےشن اتھارٹی کی جانب سے انجام پائی ہے۔اسی طرح جن پدےونےورسٹی کے خالی عہدوںپربھرتی کے لےے درکاراقدامات کےے جارہے ہےں۔رکن کونسل اےس وی سنکنورنے سوال کرتے ہوئے کہاکہ وظےفہ ےاب ملازمےن کوپنشن دےنے کے لےے ےونےورسٹےوں مےں راس المال ختم ہوگےاہے۔اس پرسدھاکرنے جوا ب دےتے ہوئے کہاکہ کرناٹک اوپن ےونےورسٹی تشکےل دےنے کے نتےجہ مےں اقتصادی وسائل اکھٹاکرنامشکل ہوگےاہے۔ےونےورسٹےوں کی تقسےم کے موقع پرملازمےن کی پنشن کی رقم سمےت درکار وسائل حاصل کرنے کے بارے مےں فےصلہ کےاجاناتھا،مگراس اہم مسئلہ کونظراندازکےاگےاجس کے نتےجہ مےں ےونےورسٹی کے وظےفہ ےاب ملازمےن کودےے جانے والے پنشن کے 140 کروڑ روپئے واجب الادتھے ،گزشتہ سال 91کروڑروپئے دےے گئے جبکہ امسال مرحلہ وارطرےقہ سے 70کروڑروپئے جاری کےے گئے ہےں۔ سدھاکرنے مزےدکہاکہ رےاست کی تمام ےونےورسٹےوں مےں اوسط 2800عہدے خالی پڑے ہےں۔ضروری اوردرکارعہدوں کی بھرتی کے لےے طے شدہ اصول تشکےل دےاگےاہے۔اس بنےادپرمرحلہ وارطرےقہ سے خالی ہونے والے عہدوںپرتقرری عمل مےں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *