رےاست کے کسانوں کوصفرسودپرقرض کی فراہمی
وزےراعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خےال کے بعد فےصلہ :کے اےن راجنا
بنگلور۔18مارچ(سالارنےوز)رےاستی وزےرکوآپرےٹےورکے اےن راجنانے کہاکہ کوآپرےٹےوسوسائٹےوں کے ذرےعہ کسانوں کوصفرسودپر3لاکھ سے پانچ لاکھ روپئے قرض دےنے کے معاملہ مےں وزےراعلیٰ سدارامےاکے ساتھ تبادلہ خےال کرنے کے بعدمناسب فےصلہ کےاجائے گا۔بروزمنگل قانون سازکونسل مےں وقفہ سوالات کے دوران بی جے پی رکن پرتاپ سمہانائک کے سوال پرجواب دےتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اسمبلی انتخابات سے پہلے ہم نے رےاست کے عوام سے وعدہ کےاتھاکہ کسانوں کو3سے 5لاکھ روپئے تک قرض بلاسوددیاجائے گا۔اس کے مطابق عوام نے ہمےں ووٹ دے کراقتدارپرلاےاہے۔جےسے ہم نے کہاتھاوےسے ہم کرکے دکھائےں گے ،حکومت وعدہ کی پابندہے۔انہوں نے مزےدکہاکہ رےاست کے ہرکسان کو3تا5لاکھ روپئے بلاسودقرض دےناممکن تونہےں ہے۔زمےن کی دستےابی ،قرض کی واپسی اورکسانوں کی اہلےت دےکھ کرقرض کی مقدارطے کی جائے گی۔اس کے باوجودہم عوام سے کےے گئے وعدہ کوپوراکرنے کے پابندہےں۔انہوںنے مزےدکہاکہ کسانوں کو10لاکھ روپئے تک قرض دےنے کانشانہ طے کےاگےاہے۔ہمےں نبارڈسے توقع کے مطابق بڑی مقدارمےں قرض نہےں مل پارہا ہے۔رواں مالےاتی سال مےں 936کروڑروپئے تک قرض مقدارمےں کمی لائی گئی ہے۔ہماری رےاست کے لئے زےادہ رقم جاری کرنے وزےراعظم ،مرکزی وزےرخزنہ،اورنبارڈکے چےف سے درخواست کی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے گزشتہ سال کسانوں کو5600کروڑ روپئے قرض کے طورپردیئے تھے۔نبارڈکی طرف قرض کی مقدارمےں کمی کےے جانے کی وجہ سے ہم طے شدہ نشان حاصل کرنے مےں کامےاب نہےں ہوسکے۔رےزروبےنک آف انڈےا(آربی آئی)کی جانب سے نبارڈکوقرض فراہم کےاجاتاہے۔پھروہاں سے اپےکس بےنک کوقرض دےاجاتا ہے۔پھراپےکس بےنک سے مختلف تنظےموں اورسوسائٹےوں کوقر ض دےاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کوقلےل مدت، متوسط مدت اورطوےل مدت کے قرض دیئے جاتے ہےں۔کسانوں کی کس فصل پرکتناقرض دےاجاناہے اس کافےصلہ متعلقہ افسرکرتے ہےں۔فصل کے مطابق قرض دےاجاتاہے۔اپےکس بےنک کی جانب سے راست طورپر کہےں بھی قرض نہےں دےاجاتا۔کوآپرےٹوسوسائٹی کے ڈپازٹ کی بنےادپرقرض دےاجا تاہے۔رےاست کے 19زرعی شعبوں کورےاستی سطح کے تکنےکی ماہرےن کمےٹی کی جانب سے ہرفصل کے لئے طے شدہ اسکےل آف فائنانس لےمٹیڈ، کسانوں کے موجودزمےن کی دستےابی اوراگائی جانے والی فصل کی بنےادپرکوآپرےٹےوسوسائٹی کے ہرکسان کوزےادہ سے زےادہ قرض کی مقدار طے کی جاتی ہے۔اس کے مطابق 1,73,449کسان 3.00لاکھ سے 5لاکھ روپئے فصل قرض حاصل کرنے کی اہلےت رکھتے ہےں۔
buy facebook business managers https://verified-business-manager-for-sale.org/
buy tiktok ads accounts https://buy-tiktok-ads.org
Very helpful content, learned a lot from this.