urdu news today live

حادثہ مےں ہلاک شخص کے کنبہ کومعاوضہ ادانہ کرنے پر
کے اےس آرٹی سی بس ضبط کرنے عدالت کی ہداےت
بنگلور۔18مارچ(سالارنےوز)سڑک حادثہ مےں ہلاک ہونے والے شخص کے کنبہ کومعاوضہ اداکرنے مےں ناکام ہونے کے پےش نظرکے اےس آرٹی سی بس کوساگرکی عدالت کی ہداےت کے مطابق ضبط کرنے کاواقعہ پےش آےاہے۔7جولائی 2022ءکی صبح 5:30بجے کے وقت گنےش نامی نوجوان گھرگھراخبارات تقسےم کرنے کے لئے سائیکل پر جارہاتھااس دوران گےسٹ ہاﺅزکے سامنے کے اےس آرٹی سی بس نے سائیکل کوٹکرماری تھی،نتےجہ مےں گنےش وہےں جائے وقوعہ پر ہی دم توڑگےا۔گنےش کے والدےن نے معاوضہ ادا کرنے کی مانگ کرتے ہوئے ساگرکی پانچوےں اڈےشنل ضلعی عدالت مےں عرضی داخل کی تھی۔گنےش کے والدےن کوتےن مہےنہ کے اندرمعاوضہ ادا کرنے کی عدالت نے 8جولائی 2024ءکو حکم دےاتھا۔تےن مہےنے گزرنے کے بعدبھی کے اےس آرٹی سی کی طرف سے معاوضہ کی ادائےگی نہ ہونے کے پےش نظرسرسی ڈپوکی بس کوضبط کرلےاگےاہے۔ضبط کردہ بس کوعدالت کے احاطہ مےں کھڑاکےاگےاہے۔
رےاستی سےاست مےں پھراےک بارہنی ٹرےپ کامعاملہ گرماےا
ودھان سودھاکے اےوانوں مےںشروع ہوئی چہ مےگوئےاں
بنگلور۔18مارچ(سالارنےوز)ریاستی سیاست مےں پھرایک بار ہنی ٹرےپ کامعاملہ گونجنے لگاہے۔ قانون ساز اسمبلی میں بھی اس سلسلہ مےں بات چیت ہو رہی ہے۔ کچھ وزراءکھلے بیانات دے رہے ہیں اور ایسی اطلاعات ہیں کہ بااثر وزراءکو ہنی ٹریپ کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ کچھ دن پہلے ایک وزیر کو ہنی ٹریپ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ مگر کامیاب نہیں ہو سکا۔ اس لئے سےاسی اےوانوں مےںاب ےہ سوال ابھرکرآرہاہے کہ ہنی ٹرےپ حملے کا شکار ہونے والے وزےرکون تھے۔ اسمبلی میں اس بارے میں بھی بات کی جاتی ہے کہ کس طرح کی طاقت نے اقتدار میں موجود شخص کو ہنی ٹریپ کیا ہے،بااثرلےڈرکوہنی ٹرےپ کی کوشش کرنے والی کونسی طاقت ہے ،اس کاجواب بہت مشکل ہوگےا ہے۔ گزشتہ 20 دنوں سے پردے کے پیچھے چل رہی ہنی ٹریپ کی بحث اب سامنے آ گئی ہے۔ اجلاس کے دوران ، ہنی ٹریپ کے بارے میں خود وزراءکی طرف سے عوامی بیانات بھی سامنے آرہے ہیں۔ یہ بات دلچسپ ہے کہ وزرا بالواسطہ طور پر ہنی ٹریپ پر تنقید کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وزیر کواےک گروپ نے ہنی ٹریپ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت سے تبالہ خےال جاری ہے۔ ایم ایل اے سوال پوچھ رہے ہیں کہ کس گروپ نے ہنی ٹریپ کرنے کی کوشش کی۔ وزیر بائرتی سریش نے کہا کہ ہنی ٹریپ کرنے والوں کوکوئی معافی نہےں ہے۔ یہ انتہائی خطرناک ہے۔ پولیس مناسب کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اثر و رسوخ ہے تو پولیس کارروائی کرے گی۔ ایک اور وزیر آر بی تماپور نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اس سب پر سیاست کی جا رہی ہے۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ ایک کام ہے۔جبکہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔

2 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *