urdu news today live

بنگلورو۔25مارچ (سالار نیوز) کروڑ وں روپئے کے آئی ایم اے گھپلے کے سامنے آنے کے بعدپولیس ، سی بی آئی ، ای ڈی اور دیگرحکام کی طرف سے آئی ایم اے کی جن جن جائیدادوں کو ضبط کیا گیا ان کو ریاستی محکمہ ہاو¿زنگ کی طرف سے بازارمیں رائج قیمت پر خرید کر اس سے جو بھی رقم حاصل ہو گی اس کو سرماےہ کاروں میں تقسیم کرنے کی جو پہل ریاستی وزیر برائے محصولات کرشنا بائرے گوڑا اور شیواجی نگر کے رکن اسمبلی رضوان ارشد کی طرف سے کی گئی تھی اس میں کامیابی ملتی نظر نہیں آ رہی ہے ۔ وجہ ےہ کہ محکمہ ہاو¿زنگ کے اعلیٰ افسروں نے ان جائیدادوں کو بازار کی قیمتوں پر خریدنے سے صاف انکار کر دیاہے اور چاہتے ہیں کہ بہت کم قیمت میں ےہ تمام جائیدادیں محکمہ کو دے دی جائیں۔ ےہ با ت چہارشنبہ کے روز اس ضمن میں ایک اعلیٰ سطحی اجلا س کے بعد شیواجی نگرکے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہاو¿زنگ کے افسروں کی طرف سے اس انکار کے بعد اب آئی ایم اے کامپی ٹنٹ اتھارٹی نے طے کیا ہے کہ تمام جائیدادوں کی عوامی نیلامی کی جائے گی اور اس میں سب سے زیادہ بولی جس سے موصول ہو گی اسی کو ےہ جائےداد یں فروخت کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ چہارشنبہ کے روز ہوئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر برائے ہاو¿زنگ ، اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان ، وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری نصیر احمد اور وہ خود موجود تھے۔ اس میٹنگ کے دوران محکمہ ہاو¿زنگ کے افسروں نے بتایا کہ ان کے محکمہ کے جو ضوابط ہیں ان کے تحت محکمہ کو ےہ اختیار نہیں کہ وہ بازار کی قیمت میں کوئی املاک خریدے اس لئے وہ ایسا کرنے سے معذور ہیں البتہ اگر رعایتی قیمت پر ان کو املاک دی جائے تو اس پر وہ غور کرنے کےلئے تیار ہیں ۔ تاہم اس تجویز کو ضمیر احمد ،نصیر احمد اور رضوان ارشد نے مسترد کر دیا اور کہا کہ اگر ضابطہ ایسا ہے تو پھر عا م نیلامی کے ذریعہ ہی ضبط شدہ جائیدادوں کو فروخت کرنے کےلئے آئی ایم اے اتھارٹی کو تیاری کرنی پڑے گی۔
سرماےہ کاروں کو جلد خوشخبری: رضوان ارشد نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل کرشنا بائرے گوڑا سے انہوں نے ریاستی وزیر ضمیر احمد خان اورنصیر احمد کے ہمراہ ملاقات کر کے گزارش کی تھی کہ آئی ایم اے کامپی ٹنٹ اتھارٹی کے پاس جتنی رقم دستیاب ہے اس کو سرماےہ کاروں میں عید الفطر سے پہلے پہلے تقسیم کر دیا جائے اس سے وزیر محصولات کرشنا بائرے گوڑا نے رضامندی ظاہر کردی اور اس ضمن میں آئی ایم اے کامپی ٹنٹ اتھارٹی کو بھی ہدایت جاری کی۔ رضوان ارشد نے کہا کہ اس ضمن میں وہ اتھارٹی کے افسروں سے بات چیت کرنے میں مصروف ہیں اگلے دو تین دنوں کے اندر ممکن ہے کہ سرمایہ کاروں کو آئی ایم اے کامپی ٹنٹ اتھارٹی کی طرف سے اس بارے میں خوشخبری ملے۔ فی الوقت اتھارٹی کے پاس تقریباً20کروڑ روپیوں کی رقم دستیاب ہے۔ اس میں سے جتنے سرماےہ کارو ںکو ہو سکے ان کی سرماےہ کاری کے اوسط کے حساب سے رقم ان کے اکاو¿نٹس میں رقم ڈپازٹ کی جا سکتی ہے۔

8 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *