urdu news today live

بنگلورو میں بی جے پی کارکن مردہ پایا گیا
اس کی سوشل میڈیا پوسٹ نے کانگریس ایم ایل اے کو مورد الزام ٹھہرایا
بنگلورو:4 اپریل(سالار نیوز)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے 40سالہ کارکن ونے سومیا، جمعرات، 3 اپریل کو بنگلورو کے ناگاوارہ علاقہ میں اپنے دفتر میں مردہ پائے گئے۔ مبینہ طور پر کوڈگو کے مقامی ونگ کی طرف سے لکھی گئی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے کانگریس کے ایم ایل اے اے ایس پوننا پر الزام لگایا کہ وہ اسے ہراساں کر کے خودکشی پر اکسانے کےلئے اس کے خلاف جھوٹی شکایت درج کرائی۔ اس پوسٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ونے کی آزمائش شروع ہوئی جب اس کے خلاف ایک واٹس ایپ گروپ میں بھیجے کئے گئے پیغام پر سیاسی طور پر حوصلہ افزائی کرنے کی بنیاد پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ(ایف آئی آر)درج کی گئی۔ ان کی پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ انہیں صرف پانچ دن پہلے گروپ کا ایڈمن بنایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ پیغام ایم ایل اے پوننا کے خلاف تنقیدی نوعیت کا تھا اور اسے گروپ کے ایک اور رکن نے پوسٹ کیا تھا۔ کانگریس کارکن ٹینیرا مینا کی شکایت کی بنیاد پر، مڈی کیری پولیس نے 5فروری کو ونے اور دیگر دو کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ انہیں گرفتار کیا گیا اور بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے میڈیا کو بتایا کہ اس معاملہ میں پولیس تحقیقات کرے گی اور ضروری کارروائی کرے گی۔بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجےندرا نے تعزیت کا اظہار کیا اور منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کانگریس کی قیادت والی کرناٹک حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *