urdu news today live

اب نصابی کتابوں کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری
بنگلورو۔19 اپرےل (سالار نیوز)دودھ،پانی، بجلی اور دیگراشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اب ریاستی حکومت کی طرف سے نصابی کتابوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تعلیمی سال 2025-26کےلئے جو نصابی کتابیں طاعت سے آراستہ ہو رہی ہیں ان کی قیمتوں میں کم از کم 10فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ۔بتایا جاتا ہے کہ نجی کالجوں کے سال 2024کے دسمبر کے دوران کتابو ں کا جو انڈنٹ تیار کیا تھا اسی میں قیمتیں دس فیصد بڑھا کر وصول کر لی گئی ہیں۔ اب اسکولوں کےلئے جو نصابی کتابیں بازار میں آنے والی ہیں ان کی قیمتوں میں بھی دس فیصد اضافہ کی بات کہی جا رہی ہے۔ ےہ بتایا جا رہا ہے کہ کتابوں کی قیمت میں ےہ اضافہ دس فیصد تک محدود نہیں ہے بلکہ چند کتابوں کی قیمت میں صد فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کالجوں کی مانند نجی اسکولوں کا انتظامےہ بھی کتابوں کی اضافی قیمت والدین سے وصول کرنے کی پوری تیاری میں ہے۔ حال ہی میں سال کے نتائج کا اعلان کرنے کے مرحلہ میں اگلے سال کی فیس کا جو اسٹرکچر والدین کے ہاتھوں میں تھمایا گیا ہے اس میں کتابوں کی قیمت پہلے ہی درج کر دی گئی ہے اب اگر کتابوں کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے تو اس اضافہ کو بھی وصول کیا جاسکتا ہے۔

10 thoughts on “

  1. Magnificent goods from you, man. I have understand your stuff previous to and you are just extremely excellent. I actually like what you have acquired here, certainly like what you’re saying and the way in which you say it. You make it entertaining and you still take care of to keep it smart. I can’t wait to read much more from you. This is actually a terrific web site.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *