urdu news today live

اےس اےس اےل سی نتائج کااعلان ۔66.14فےصدطلبہ کامےاب
دکشن کنڑضلع پہلی پوزےشن ،کلبرگی آخری ،رےاست کے 144اسکولوں کے نتائج صفر
بنگلور۔2مئی (سالارنےوز) کرناٹک اسکول اےگزامنےشن اےنڈ اےوےلےوےشن بورڈ نے (کے اےس ای اے بی) کی جانب سے چلائے گئے رواں تعلےمی سال برائے 2024-25کے اےس اےس اےل سی سالانہ امتحانات مےںرےاست کے 144اسکولوں کے نتائج صفرآئے ہےں۔صفرنتائج لانے والے اسکولوں مےں 108اسکول غےرامدادی اسکول ہےں۔بقےہ صفرنتائج والے 30اسکول امدادی ہےںاسی طرح 6سرکاری اسکولوں کے نتائج بھی صفرآئے ہےں۔ اس ساسال کے اےس اےس اےل سی امتحانات مےں 539غےرامدادی اسکول ،329سرکاری اسکولوں ،اور53 اےڈڈ اسکولوں سمےت جملہ 921سکولوں کے اےس اےس اےل سی نتائج 100فےصدآئے ہےں۔اس سال جملہ 22طلبہ نے 625مےں سے 625 نمبرات حاصل کرتے ہوئے رےاست مےں ٹاپ کےاہواہے ،جس مےں تےن مسلم طلبہ بھی شامل ہےں۔رےاست مےں اےس اےس اےل سی امتحان لکھنے والے جملہ 7لاکھ 90ہزار890طلبہ وطالبات مےں 5لاکھ 23ہزار075طلبہ کامےاب ہوئے ہےں۔جملہ نتائج کااوسط نتےجہ 66.14 فےصد ہے۔ےہاں اسکول سطح پرحاصل کردہ اوسط نتائج پےش کےے جارہے ہےں۔رےاست کے ان اےڈڈ اسکولوں کے اےس اےس اےل سی نتائج 75.59فےصدآئے ہےں۔سرکاری اسکولوںکے نتائج 62.7فےصدآئے ہےں۔اےڈڈاسکولوں کے نتائج 58.97فےصدآئے ہےں۔ضلعی سطح پر دکشن کنڑاضلع پہلی پوزےشن پرہے۔اس ضلع سے کل 27ہزار795طلبہ نے اےس اےس اےل سی امتحان لکھا،ان مےں 25ہزار326طلبہ کامےاب ہوئے ہےں۔ضلع کامجموعی نتےجہ 91.12فےصدرہاہے۔اڈوپی ضلع مےں 13ہزار579طلبہ نے امتحان لکھا۔ان مےں سے 12ہزار 215 طلبہ نے کامےابی حاصل کی ۔ضلع کامجموعی نتےجہ 88.96فےصدرہا۔رےاست مےں اےس اےس اےل سی امتحانات مےں نتائج کے اعتبارسے آخری پوزےشن حاصل کرنے والاضلع کلبرگی ہے ،جہاں سے 39ہزار257طلبہ نے امتحان لکھا،ان مےں سے 16ہزار658طلبہ کامےاب ہوئے ہےں۔مجموعی نتےجہ 42.43فےصدرہاہے۔بنگلورکے ملےشورم مےں واقع ہائی اسکول اےگزام بورڈمےں ہوئے اخباری کانفرنس مےں رےاستی وزےربرائے بنےادی وثانوی تعلےم مدھوبنگارپانے محکمہ تعلےمات عامہ کے سےنئرحکام کی موجودگی مےں اےس اےس اےس امتحانات کے نتائج کااعلان کےا۔دکشن کنڑاضلع رےاست مےں پہلی پوزےشن حاصل کےاہواہے۔دوسرے نمبرپراوڈپی ضلع ہے۔اترکنڑاضلع تےسری پوزےشن پرہے۔طلبہ امتحان کے نتائج kseab.karnataka.gov.inےاkarresults.nic.in,پردےکھے جاسکتے ہےں۔معلوم رہے کہ رےاست بھرمےں 21مارچ سے 4 اپریل 2025 تک اےس اےس اےل سی امتحان ۔1 کامیابی کے ساتھ انعقادعمل مےں ا ٓےا۔ آٹھ لاکھ سے زیادہ طلبہ نے یہ امتحان لکھا تھا ۔رےاست کے 2818امتحانی مراکزمےں تقرےبا8لاکھ سے زائدطلبہ نے اےس اےس اےل سی امتحان لکھاتھا،جس مےں 4لاکھ 61ہزار 563طلبہ اور4لاکھ 34ہزار884طالبات شامل ہےں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *