شدےد گرمی کے سبب منیٰ کے خےموں سے نہ نکلنے عازمےن حج کو ہداےت
رےاست کے تمام عازمےن حج کونسک کارڈ،مےٹرو بےلٹ فراہم :ذوالفقار ٹےپو، حج انسپکٹروں کے ساتھ وےڈےو کانفرنس
بنگلورو۔31 مئی(سالار نیوز) امسال کرناٹک سے سفر حج بیت اللہ کےلئے بنگلورو اور ریاست کے دیگر مقامات سے روانہ ہونے والے تمام عازمین حج مکہ مکرمہ میں بخیر ہیں اور مناسک حج کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں ےہ بات ہفتہ کی شام کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ذوالفقار احمد خان ٹیپو نے بتائی۔ حج بھون میں ریاست کے عازمین حج کے ساتھ روانہ ہونے والے تمام 51حج انسپکٹروں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران انہوں نے عازمین حج کے انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے کہا کہ عازمین مناسک حج کی تیاروں میں لگے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 5مئی بروز جمعرات یوم عرفہ واقع ہو گا اس سے ایک دن قبل تما م عازمین کا خیموں کے شہر منیٰ میں قیام ہو گا جو کہ مناسک حج کا ابتدائی حصہ ہے۔ منی ٰ میں قیام کےلئے عازمین حج کو روانہ کرنے کےلئے انتظامات مقامی مکتب کے ذمہ داروں کی طرف سے کئے جائےں گے۔اس مرحلے میں عازمین کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس بات کو یقینی بنانے کےلئے حج کمیٹی چیرمین نے حج انسپکٹروں ہدایت دی اور کہا کہ وہ تمام دوران حج بعافیت مناسک حج کی تکمیل پر متوجہ رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کی اطلاعات ہیں اس لئے عازمین کو ٹریننگ کے دوران جس احتیاط کی تاکید کی گئی تھی اس کا خیال رکھنے پر زور دیا جائے۔
گرمی کی شدت:ٹیپو نے بتایا کہ اس بار مکہ مکرمہ اور منیٰ کے علاقو ں میں شدید گرمی کے پیش نظر سعودی حکام کی طرف سے دنےا بھر سے آئے ہوئے عازمےن حج کو ےہ سخت ہداےت دی گئی ہے کہ منیٰ کے خےموں سے کسی بھی حال مےں صبح5تا سہ پہر 4بجے باہر نہ نکلےں ۔حکام نے ماہرےن موسمےات کی طرف سے کی گئی پےش گوئی کا حوالہ دےتے ہوئے کہا ہے کہ عازمےن کے باہر نکلنے کی صورت مےں بڑی تعداد مےں اموات ہونے کے خدشات ہےں ۔اسی لئے کرناٹک کے تمام حج انسپکٹروں سے کہاگےا ہے کہ وہ عازمےن کواس ہداےت سے واقف کروائےں اورممنوعہ اوقات مےں منیٰ کے کےمپوں سے نکلنے نہ دےں۔نکلنے کی صورت مےں بھی سکےورٹی اہلکار کےمپ کے گےٹ بند رکھےں گے ۔انہوںنے کہا کہ مکہ اور منیٰ مےں درجہ حرارت چونکہ ان دنوں50ڈگری سے متجاوز ہے اسی لئے عازمےن کو اپنی صحت کا خےال رکھتے ہوئے زےادہ سے زےادہ احتےاط برتنے کی ضرورت ہے۔
دفاعی گاڑےوں کے پاس سےلفی لےنے سے متعلق شکاےتوں کے بارے مےں حج انسپکٹروں نے حج کمےٹی کے ذمہ داروں کو بتاےا اورےہ بات سامنے لائی کہ سعودی حکام کی طرف سے بعض عازمےن کے خلاف دفاعی گاڑےوں کے پاس سےلفی ےا تصاوےر لےنے پر سخت کارروائی کی گئی ہے۔اسی لئے تمام عازمےن کو ےہ ہداےت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی فوجی ےا پولےس کی گاڑی کے آس پاس تصاوےر لےنے کی حماقت نہ کرےں ۔ٹےپو نے بتاےا کہ کرناٹک کے تمام عازمےن کونسک کارڈ فراہم کئے جاچکے ہےں۔اس کے علاوہ مکہ سے منیٰ اور عرفات جانے کے لئے مےٹرو ٹرےن کے بےلٹ بھی مہےا کرائے جاچکے ہےں۔جن عازمےن نے روانگی سے قبل قربانی کی ادائےگی کے لئے اداہی کوپنس کی درخواست کی تھی ان کو وہ کوپنس بھی ابھی سے مہےا کرائے جاچکے ہےں ۔ےوم عرفہ کے بعد حکام کے مقررہ وقت پران کی قربانی بھی ادا کی جائے گی۔اس مےٹنگ مےں حج کمےٹی کے اےگزی کےٹےو آفےسر سرفراز خان، اسپےشل آفےسر محمد صدےق،سےد اعجاز احمد وظےفہ ےاب کے اے اےس، رکن کونسل اور حج کمےٹی ممبر عبدالجبار اور تمام 51حج انسپکٹروں نے حصہ لےا ۔