urdu news today live

ادب کے ذریعہ سماج میں نفرت نہیں محبت عام ہونی چاہئے
بانو مشتاق نے دنیا بھر میں کنڑازبان و ادب کے وقار کو بلند کیا ہے:سدارامیا
بنگلورو۔2 جون(سالار نیوز)ادب میں وہ طاقت ہے کہ سماج کو ایک نئی سمت دے سکے۔ ادب کے ذریعہ سماج کو جوڑنے کا کام ہونا چاہئے نہ کہ اسے توڑنے کا ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پےر کے روز کیا۔ معروف کنڑا ادیبہ بانو مشتاق کو بین الاقوامی بکر انعام ملنے پر ریاستی محکمہ کنڑا اینڈکلچر کی طرف سے منعقدہ تہنیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بانو مشتاق نے کنڑا زبان کو بکر انعام دلا کر عالمی سطح پر کنڑا کے وقار کو بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانو مشتاق کو ےہ انعام کنڑا والوں کےلئے باعث فخر ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ اپنے افسانو ں اور تراجم کے ذریعہ بانو مشتاق اور دیپبا باستی نے جو کام کیا ہے اس کےلئے ان دونوں کو دس دس لاکھ روپئے بطور انعام دئےے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانو مشتاق کے افسانوں کا انگریزی ترجمہ ریاستی حکومت اپنے خر چ پر کروائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بانو مشتاق کی بحیثیت صحافی، مصنفہ، وکیل اور سماجی کارکن کے طور پر ،تحریری صلاحیتوں کا معترف طبقہ بہت بڑا ہے۔ لنکیش پتریکا کی ایک صحافی کے طور پر بانو مشتاق نے اپنا کام شروع کیا ، بطور وکیل انہوں نے کئی غریب خاندانوں کے مقدمات کی پےروی کی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں راجیوتسوا اعزاز سمیت متعدد اعزازات سے سرفرازکیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم طبقے کی خواتین کی آواز بن کر بانو مشتاق نے توہم پرستی کے خلاف آواز اٹھائی اور ترقی پرور سوچ کو آگے بڑھایااپنے ادب کے ذریعہ انہوں نے انسانیت کے پیغام کو عام کیا۔نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ بانو مشتاق اور دیپا بھاستی نے عالمی سطح پر خود کو کنڑا زبان کے برانڈ امبیسڈر کے طور پر پیش کیا ہے انہوں نے عالمی اعزازات حاصل کر کے دنیا بھر میں کنڑا زبان کے نام اور وقار کو بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 780زبانیں اور 19500بولیاں بولی جاتی ہیں ۔دنیا بھر میں 7800سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔ کسی بھی درخواست فارم پر جب زبان کا نام آتا ہے تو اسے مادری زبان کے طور پر لکھا جاتا ہے ےہ زبان کو حاصل اعزاز ہے۔اس پروگرام میں ریاستی وزیر برائے ہاو¿زنگ ، اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان ، وزیر برائے کنڑا اینڈکلچر شیو راج تنگڑ گی اور دیگرنے شرکت کی۔ شیواجی نگرکے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے پروگرام کی صدارت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *