urdu news today live

گیارنٹی اسکیموں سے تمام مستحقےن کو فائدہ پہنچانے این جی اوز کی مدد لی جائے گی
اقلیتی علاقوں میں بڑے پےمانے پر بیداری مہم چلانے کی ضرورت : ایس آر مہروز خان
بنگلورو ۔5 جولائی(سالار نیوز) کرناٹک میں کانگریس حکومت کی طرف سے جن گیارنٹی اسکیموں کا نفاذ کیا جارہا ہے ان کا فائدہ تمام تر مستحقین کو پہنچے اس کےلئے کرناٹکا گیارنٹی نفاذاتھارٹی کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ شہروں اور گاو¿ں میں آباد کمزور طبقات اور اقلیتی آبادی سے وابستہ لوگوں کو اگران اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے اور ان کی مدد کرنے کےلئے رضاکار تنظیمیں اور این جی او آگے آئیں تو اتھارٹی کی جانب سے ان کی بھر پور مدد کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار کرناٹکا گیارنٹی نفاذاتھارٹی کے نائب چیرمین ایس آر مہروز خان نے کیا۔ انہوں نے اس ضمن میں سالار کو بتایا کہ جتنے لوگوں نے گیارنٹی اسکیموں سے استفادہ کےلئے درخواست دی ہے ان میں سے اب تک 97فیصد لوگ اسکیموں سے پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں اس کا مطلب ےہ ہے کہ کامیابی سے ان اسکیموں کو نافد کیا جا رہا ہے۔ باقی 2-3فیصد لوگ جن کو فائدہ نہیں ہو پا رہا ہے تکنیکی وجوہات مثلاً آدھار کارڈ سے جڑے نہ ہو نا راشن کارڈ اور پتہ وغےرہ کی غلط تفصیلات شامل ہیں ان کو تیزی سے درست کرواکر ان کو بھی اسکیموں سے فائدہ پہنچانے کےلئے اتھارٹی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیارنٹی نفاذ اتھارٹی کی جانب سے محلہ واری سطح پر بیداری لانے اور وہاں مقیم لوگوں کی نشاندہی کرنے کےلئے این جی اوز کی مدد لی جائے گی اقلیتی آبادی والے علاقو ں میں مقامی سطح پر مساجد کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلئے این جی او ز کو شامل کیا جائے گا تاکہ ہر ضرورت مند کو گیارنٹی اسکیموں سے فائدہ پہنچے ۔ کرناٹک لیجس لےٹو کونسل کےلئے چار اراکین کی نامزدگی کے مرحلہ میں اقلیتی طبقے سے کسی کو شامل نہ کئے جانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حالانکہ اس بارے میں مسلم قائدین نے میٹنگ کی اور اس کے بعد وزیر اعلیٰ سدارامیا سے مل کر نمائندگی بھی کی لیکن ان کو ےہ محسوس ہو تا ہے کہ قائدین کو ےہ کوشش کچھ پہلے کر نی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کونسل کی بہت سی نشستیں خالی ہونے جا رہی ہیں ان میں ایک سے زیادہ اقلیتی نمائندو ںکو موقع دینے کی جدوجہد ابھی سے شروع ہو جا نی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کی نامزدگی کے مرحلہ میں سینئر رہنماو¿ں کے ساتھ ساتھ نوجوان رہنماو¿ں کے ناموں کو بھی سامنے رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کی نشست کےلئے وہ خود بھی دعویدار ہیں پارٹی قیادت سے وہ مطالبہ کریں گے کہ نوجوان رہنماو¿ں کو موقع دیا جائے۔

One thought on “

  1. 88vv.com is currently rated as one of the most reputable online entertainment platforms, bringing together everything modern players look for — from a user-friendly interface and ultra-fast deposits and withdrawals to a diverse ecosystem that includes online sports betting, jackpot slot games, live casino, fish shooting, and much more.

    What truly sets 88vv apart is its strong focus on user experience, data security, and transparent transactions.

    Visit the official homepage of 88vv today to discover why it stands out as a trusted choice among countless betting platforms.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *