بہبودی کی اسکےموں سے سست وکاہل نہےں بلکہ مستحکم ہوتے ہےں
امبیڈکر کی وجہ سے شودروں اور عورتوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا:سدارامےا
بنگلور۔12جولائی (سالارنےوز)وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بلے ہنور رمبھاپوری مٹھ کے پجاری کے اس بیان پر ناراضگی ظاہر کی ہے کہ کانگریس حکومت کی گےارنٹی اسکےموں کی وجہ سے لوگ سست وکاہل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اسکیم اس لیے لائی گئی تھی کہ ریاست میں کوئی بھی شخص بھوکا نہ رہے۔ بیلگاوی میں خطاب کرتے ہوئے رمبھاپوری مہا پیٹھ کے برہما سدالنگا شیواچاریہ نے کہاتھا، ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ گارنٹی اسکیموں کو روکا جائے، تاہم، ہماری صرف تشویش یہ ہے کہ اس کی وجہ سے ترقیاتی کام رک نہ جائیں۔ حکومت کی طرف سے دی جارہی فری اسکیموں کی وجہ سے لوگوں کا مستقبل روشن نہیں ہوگا۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے گےارنٹی کی بات کیوں کی تاہم انہوں نے کہا کہ گےارنٹی کی وجہ سے لوگ سست ہو رہے ہیں۔ سدارامیا نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے اےساکےوں کہا، مجھ سے اختلاف کی وجہ سے ایسا کہا ہوگاےاکسی اوروجہ سے۔ رمبھا پوری نے کہا تھا کہ گےارنٹی اسکیمیں لوگوں کے کام کرنے کے جذبے کو کم کریں گی اور سستی میں اضافہ کریں گی۔ سوامی ہم میں سے ایک ہیں، لیکن میں ان کی باتوں سے متفق نہیں ہوں۔ بروزہفتہ روےندراکلاکشےترا مےںرانیاہالےابائی ہوللکرکی جنم دن تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے سدارامےانے کہاکہ تعلیم،تنظیم،جدوجہد وہ منتر ہے جو امبیڈکر نے استحصال زدہ ذاتوں اور برادریوں کو دیا تھا۔ شودر اور عورتیں خواندگی کلچر سے محروم تھیں۔ لیکن امبیڈکر کی وجہ سے شودروں اور عورتوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین کے ذریعہ دیے گئے لازمی تعلیم کے قانون نے اس میں مدد کی۔ ہماری دادی کہتی تھیں کہ چرواہوں کے پلے علم نہےں آتا تو ان کو تعلیم کیوں دی جائے؟ تاہم، میں اسکول گیا، قانون کی ڈگری حاصل کی اور وزیر اعلیٰ بن گیا۔ اگر میں اسکول نہ جاتا اور پڑھنے کے موقع سے فائدہ نہ اٹھاتا تو میں گائے اور بھیڑیں چرا رہا ہوتا۔ اس لیے رانی اہلیہ بائی کا تعلیمی انقلاب ہر ایک اور اس خواتین کی تنظیم کے لیے ایک تحریک بن گیا۔ سدارامیا نے کہا کہ جو لوگ تاریخ نہیں جانتے وہ مستقبل کی تشکیل نہیں کر سکتے۔ انہوںنے مزےدکہاکہ ہماری حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اسکےموں سے کوئی سست ےاکاہل نہےںہوسکتا، گروہااورشکتی اسکےم سے خواتےن کے وجودکے لےے ترقی کااےک زےنہ بن گےا۔جوترقی نہےں چاہتے وہ لوگ صرف رکاوٹےںکھڑی کرتے ہےں ےامنفی باتےں کرتے ہےں ۔